مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 122

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان المؤمنون لينفروا كافة فلولا نفر من كل فرقة منهم طائفة ليتفقهوا في الدين ولينذروا قومهم اذا رجعوا اليهم لعلهم يحذرون

اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب کے سب نکل آئیں۔ تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر ایک جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا (علم سیکھتے اور اس) میں سمجھ پیدا کرتے اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ حذر کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 122
  • پارہ 11
  • صفحہ 206

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

گذشتہ رکوعات میں "جہاد" میں نکلنے کی فضیلت اور نہ نکلنے پر ملامت تھی۔ ممکن تھا کوئی یہ سمجھ بیٹھے کہ ہمیشہ ہر جہاد میں تمام مسلمانوں پر نکلنا فرض عین ہے اس آیت میں فرما دیا کہ نہ ہمیشہ یہ ضروری ہے ، نہ مصلحت ہے کہ سب مسلمان ایک دم جہاد کے لئے نکل کھڑے ہوں مناسب یہ ہے کہ ہر قبیلہ اور قوم میں سے ایک جماعت نکلے ، باقی لوگ دوسری ضروریات میں مشغول ہوں۔اب اگر نبی کریم ﷺ بنفس نفیس جہاد کے لئے تشریف لے جارہے ہوں تو ہر قوم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَمَااور نہیں ہے (مناسب)wamā
  2. كَانَکہkāna
  3. ٱلْمُؤْمِنُونَمومنl-mu'minūna
  4. لِيَنفِرُوا۟ضرور وہ نکلیںliyanfirū
  5. كَآفَّةًۭ ۚسارے کے سارےkāffatan
  6. فَلَوْلَاپھر کیوں نہfalawlā
  7. نَفَرَنکلیnafara
  8. مِنسےmin
  9. كُلِّہرkulli
  10. فِرْقَةٍۢگروہ سےfir'qatin
  11. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  12. طَآئِفَةٌۭایک جماعتṭāifatun
  13. لِّيَتَفَقَّهُوا۟تاکہ وہ سمجھ بوجھ پیدا کریںliyatafaqqahū
  14. فِىمیںfī
  15. ٱلدِّينِدینl-dīni
  16. وَلِيُنذِرُوا۟اور تاکہ وہ خبردار کریںwaliyundhirū
  17. قَوْمَهُمْاپنی قوم کوqawmahum
  18. إِذَاجبidhā
  19. رَجَعُوٓا۟وہ لوٹیںrajaʿū
  20. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  21. لَعَلَّهُمْتاکہlaʿallahum
  22. يَحْذَرُونَوہ بچیںyaḥdharūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں