مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 121

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا ينفقون نفقة صغيرة ولا كبيرة ولا يقطعون واديا الا كتب لهم ليجزيهم الله احسن ما كانوا يعملون

اور (اسی طرح) جو وہ خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا کوئی میدان طے کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان کے لیے (اعمال صالحہ) میں لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 121
  • پارہ 11
  • صفحہ 206

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

خرچ کرنا یا میدان طے کرنا ، خود عمل صالح اور اختیاری افعال ہیں۔ اسی لئے یہاں اِلَّا کُتِبَ لَھُمْ فرمایا۔ گذشتہ آیت کی طرح اِلَّا کُتِبَ لَھُمْ بِہٖ عَمَلٌ صَالِحٌ نہیں ارشاد ہوا۔ نبہ علیہ بن کثیرؒ۔ یعنی بہترین عمل کی بہترین جزا دے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہیںwalā
  2. يُنفِقُونَخرچ کیا انہوں نےyunfiqūna
  3. نَفَقَةًۭکوئی خرچ کرناnafaqatan
  4. صَغِيرَةًۭچھوٹاṣaghīratan
  5. وَلَااور نہwalā
  6. كَبِيرَةًۭکوئی بڑاkabīratan
  7. وَلَااور نہیںwalā
  8. يَقْطَعُونَپار کی انہوں نےyaqṭaʿūna
  9. وَادِيًاکوئی وادیwādiyan
  10. إِلَّامگرillā
  11. كُتِبَلکھا گیاkutiba
  12. لَهُمْان کے لیےlahum
  13. لِيَجْزِيَهُمُتاکہ بدلہ دے ان کوliyajziyahumu
  14. ٱللَّهُاللہl-lahu
  15. أَحْسَنَبہترین کاaḥsana
  16. مَاجوmā
  17. كَانُوا۟کچھ تھےkānū
  18. يَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں