مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 123

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا قاتلوا الذين يلونكم من الكفار وليجدوا فيكم غلظة واعلموا ان الله مع المتقين

اے اہلِ ایمان! اپنے نزدیک کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ کرو اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی (یعنی محنت وقوت جنگ) معلوم کریں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 123
  • پارہ 11
  • صفحہ 207

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جہاد فرض کفایہ ہے جو ترتیب طبعی کے موافق اول ان کفار سے ہونا چاہئے جو مسلمانوں سے قریب تر ہوں بعدہٗ ان کے قریب رہنے والوں سے اسی طرح درجہ بدرجہ حلقہ جہاد کو وسیع کرنا چاہئے۔ نبی کریم ﷺ اور خلفائے راشدین کے جہاد اسی ترتیب سے ہوئے "دفاعی جہاد" میں بھی فقہاء نے یہ ہی ترتیب رکھی ہے کہ جس اسلامی ملک پر کفار حملہ آور ہوں وہاں کے مسلمانوں پر دفاع واجب ہے اگر وہ کافی نہ ہوں یا سستی کریں تو ان کے متصل رہنے والوں پر ۔ وہ کافی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااے لوگوyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَجوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟ایمان لائے ہوāmanū
  4. قَـٰتِلُوا۟جنگ کروqātilū
  5. ٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīna
  6. يَلُونَكُمجو قریب ہیں تمہارےyalūnakum
  7. مِّنَمیں سےmina
  8. ٱلْكُفَّارِکفارl-kufāri
  9. وَلْيَجِدُوا۟اور چاہیے کہ وہ پائیںwalyajidū
  10. فِيكُمْتم میںfīkum
  11. غِلْظَةًۭ ۚسختیghil'ẓatan
  12. وَٱعْلَمُوٓا۟اور جان لوwa-iʿ'lamū
  13. أَنَّبیشکanna
  14. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  15. مَعَساتھ ہےmaʿa
  16. ٱلْمُتَّقِينَمتقی لوگوں کےl-mutaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں