مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كافَّة

قرآن میں كافة

معنی: سارے کے سارے۔ پورے کے پورے

كافة قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
4
سورتیں
3
مادّہ
ك ف ف

كافَّة

اسم · 5 بار

معنی: سارے کے سارے۔ پورے کے پورے · دوسرے تراجم: سب کے سب, سب کے سب۔ اکٹھے ہو کر, سارے کے سارے, تمام تر/ کافی

قرآن میں صورتیں

  • كَآفَّةً ×5

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قوله تعالى: ﴿وهو الذي كف أيديهم عنكم﴾ [الفتح: 24] الكف: المنع، ومنه قيل لكف الإنسان كف لأنه يمنع ما فيه؛ سمي باسم المصدر. يقال: كففته أكفه كفا.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي

الكاف والفاء أصل صحيح يدل على قبض وانقباض. من ذلك الكف للإنسان، سميت بذلك لأنها تقبض الشيء. ثم تقول: كففت فلانا عن الأمر وكفكفته. ويقال للرجل يسأل الناس: هو يستكف ويتكفف. الأصل هذا، ثم يفرقون بين الكلمات تختلف في بعض المعنى والقياس واحد

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ك ف ف پر مکمل اندراجات

كافة والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے پیچھے نہ چلو وہ تو تمہارا صریح دشمن ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:208
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کے نزدیک مہینے گنتی میں (بارہ ہیں یعنی) اس روز (سے) کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ کتاب خدا میں (برس کے) بارہ مہینے (لکھے ہوئے) ہیں۔ ان میں سے چار مہینے ادب کے ہیں۔ یہی دین (کا) سیدھا راستہ ہے۔ تو ان (مہینوں) میں (قتال ناحق سے) اپنے آپ پر ظلم نہ کرنا۔ اور تم سب کے سب مشرکوں سے لڑو جیسے وہ سب کے سب تم سے لڑتے ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:36
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب کے سب نکل آئیں۔ تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر ایک جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا (علم سیکھتے اور اس) میں سمجھ پیدا کرتے اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ حذر کرتے

    سورہ توبہ، آیت 9:122
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

    سورہ سبا، آیت 34:28