مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تتخذوا اباءكم واخوانكم اولياء ان استحبوا الكفر على الايمان ومن يتولهم منكم فاولئك هم الظالمون

اے اہل ایمان! اگر تمہارے (ماں) باپ اور (بہن) بھائی ایمان کے مقابل کفر کو پسند کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو۔ اور جو ان سے دوستی رکھیں گے وہ ظالم ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 23
  • پارہ 10
  • صفحہ 190

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پچھلی آیات میں بتلایا تھا کہ جہاد و ہجرت اعظم و افضل ترین اعمال ہیں۔ بسا اوقات ان دونوں اعمال میں خویش و اقارب ، کنبہ اور برادری کے تعلقات خلل انداز ہوتے ہیں۔ اس لئے فرما دیا کہ جن لوگوں کو ایمان سے زیادہ کفر عزیز ہے ۔ ایک مومن انہیں کیسے عزیز رکھ سکتا ہے ۔ مسلمان کی شان نہیں کہ ان سے رفاقت اور دوستی کا دم بھرے حتٰی کہ یہ تعلقات اس کو جہاد و ہجرت سے مانع ہو جائیں ایسا کرنے والے گنہگار بن کر اپنی جانوں پر ظلم کر رہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگو !alladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَتَّخِذُوٓا۟تم بناؤtattakhidhū
  6. ءَابَآءَكُمْاپنے باپوں کوābāakum
  7. وَإِخْوَٰنَكُمْاور اپنے بھائیوں کوwa-ikh'wānakum
  8. أَوْلِيَآءَدوستawliyāa
  9. إِنِاگرini
  10. ٱسْتَحَبُّوا۟وہ ترجیح دیں۔ زیادہ محبوب رکھیںis'taḥabbū
  11. ٱلْكُفْرَکفر کوl-kuf'ra
  12. عَلَىپرʿalā
  13. ٱلْإِيمَـٰنِ ۚایمان (پر)l-īmāni
  14. وَمَناور جو کوئیwaman
  15. يَتَوَلَّهُمدوست بنائے گا ان کوyatawallahum
  16. مِّنكُمْتم میں سےminkum
  17. فَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیںfa-ulāika
  18. هُمُوہhumu
  19. ٱلظَّـٰلِمُونَجو ظالم ہیںl-ẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں