مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم انزل الله سكينته على رسوله وعلى المؤمنين وانزل جنودا لم تروها وعذب الذين كفروا وذلك جزاء الكافرين

پھر خدا نے اپنے پیغمبر پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی (اور تمہاری مدد کو فرشتوں کے) لشکر جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے (آسمان سے) اُتارے اور کافروں کو عذاب دیا۔ اور کفر کرنے والوں کی یہی سزا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 26
  • پارہ 10
  • صفحہ 190

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پچھلی آیت میں تنبیہ کی گئ تھی کہ جہاد فی سبیل اللہ کے وقت مومنین کو کنبہ ، برادری ، اموال و املاک وغیرہ کسی چیز پر نظر نہ ہونی چاہئے یہاں آگاہ فرمایا ہے کہ مجاہدین کو خود اپنی فوجی جمعیت و کثرت پر گھمنڈ نہ کرنا چاہئے ۔ نصرت و کامیابی اکیلے خدا کی مدد سے ہے ۔ جس کا تجربہ پیشتر بھی بہت سےمیدانوں میں تم کر چکے ہو۔ بدر ، قریظہ و نضیر اور حدیبیہ وغیرہ میں جو کچھ نتائج رونما ہوئے ، وہ محض امدا الہٰی و تائید غیبی کا کرشمہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. أَنزَلَاتاریanzala
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. سَكِينَتَهُۥاپنی سکینتsakīnatahu
  5. عَلَىٰپرʿalā
  6. رَسُولِهِۦاپنے رسولrasūlihi
  7. وَعَلَىاور پرwaʿalā
  8. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں (پر)l-mu'minīna
  9. وَأَنزَلَاور اتارےwa-anzala
  10. جُنُودًۭالشکرjunūdan
  11. لَّمْنہیںlam
  12. تَرَوْهَاتم نے دیکھا ان کوtarawhā
  13. وَعَذَّبَاور عذاب دیاwaʿadhaba
  14. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  15. كَفَرُوا۟ ۚجنہوں نے کفر کیاkafarū
  16. وَذَٰلِكَاور یہی ہےwadhālika
  17. جَزَآءُبدلہjazāu
  18. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کاl-kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں