مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يريدون ان يطفئوا نور الله بافواههم ويابى الله الا ان يتم نوره ولو كره الكافرون

یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں اور خدا اپنے نور کو پورا کئے بغیر رہنے کا نہیں۔ اگرچہ کافروں کو برا ہی لگے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 32
  • پارہ 10
  • صفحہ 192

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی توحید خالص اور اسلام کا آفتاب جب چمک اٹھا پھر یہ دوغلی باتیں اور مشرکانہ دعاوی کہاں فروغ پا سکتے ہیں۔ یہ کوشش کہ بے حقیقت اور بے مغز باتیں بنا کر اور فضول بحث و جدل کر کے نور حق کو مدھم کر دیں ، ایسی ہے کہ کوئی بے وقوف منہ سے پھونکیں مار کر چاند یا سورج کی روشنی کو بجھانا اور ماند کرنا چاہے یاد رکھو خواہ یہ کتنے ہی جلیں مگر خدا نور اسلام کو پوری طرح پھیلا کر رہے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُرِيدُونَوہ چاہتے ہیںyurīdūna
  2. أَنکہan
  3. يُطْفِـُٔوا۟وہ بجھا دیںyuṭ'fiū
  4. نُورَنور کوnūra
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. بِأَفْوَٰهِهِمْاپنے مونہوں کے ساتھbi-afwāhihim
  7. وَيَأْبَىاور انکار کرتا ہےwayabā
  8. ٱللَّهُاللہl-lahu
  9. إِلَّآمگرillā
  10. أَنیہ کہan
  11. يُتِمَّپورا کرےyutimma
  12. نُورَهُۥاپنے نور کوnūrahu
  13. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  14. كَرِهَناپسند کریںkariha
  15. ٱلْكَـٰفِرُونَکافرl-kāfirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں