مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم يحمى عليها في نار جهنم فتكوى بها جباههم وجنوبهم وظهورهم هذا ما كنزتم لانفسكم فذوقوا ما كنتم تكنزون

جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔ پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 35
  • پارہ 10
  • صفحہ 192

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بخیل دولتمند سے جب خدا کے راستہ میں خرچ کرنے کو کہا جائے تو اس کی پیشانی پر بل پڑ جاتے ہیں زیادہ کہو تو اعراض کر کے ادھر سے پہلو بدل لیتا ہے۔ اگر اس پر بھی جان نہ بچی تو پیٹھ پھیر کر چل دیتا ہے ۔ اس لئے سونا چاندی تپا کر ان ہی تین موقعوں (پیشانی ، پہلو ، پیٹھ) پر داغ دیے جائیں گے تاکہ اس کے جمع کرنے اور گاڑنے کا مزہ چکھ لے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَجس دنyawma
  2. يُحْمَىٰتپایا جائے گاyuḥ'mā
  3. عَلَيْهَااس پرʿalayhā
  4. فِىمیںfī
  5. نَارِآگnāri
  6. جَهَنَّمَجہنم کیjahannama
  7. فَتُكْوَىٰپھر داغا جائے گاfatuk'wā
  8. بِهَاساتھ اس کےbihā
  9. جِبَاهُهُمْان کی پیشانیوں کوjibāhuhum
  10. وَجُنُوبُهُمْاور ان کے پہلوؤں کوwajunūbuhum
  11. وَظُهُورُهُمْ ۖاور ان کی پیٹھوں کوwaẓuhūruhum
  12. هَـٰذَایہ ہےhādhā
  13. مَاجوmā
  14. كَنَزْتُمْجمع کیا تم نےkanaztum
  15. لِأَنفُسِكُمْاپنے نفسوں کے لیےli-anfusikum
  16. فَذُوقُوا۟پس چکھوfadhūqū
  17. مَاجوmā
  18. كُنتُمْتھے تمkuntum
  19. تَكْنِزُونَتم سمیٹتے۔ جمع کرتےtaknizūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں