مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كَنز

قرآن میں كنز

معنی: کوئی خزانہ

كنز قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
7
سورتیں
6
مادّہ
ك ن ز

كَنز

اسم · 6 بار

معنی: کوئی خزانہ · دوسرے تراجم: ایک خزانہ, اپنے خزانے کو, اور خزانوں سے, خزانوں میں

قرآن میں صورتیں

  • كَنزٌ ×3
  • كَنزَهُمَا ×1
  • وَكُنُوزٍ ×1
  • ٱلْكُنُوزِ ×1

كَنَزْ

فعل · 3 بار

معنی: جو جمع کرتے ہیں · دوسرے تراجم: جمع کیا تم نے, تم سمیٹتے۔ جمع کرتے

قرآن میں صورتیں

  • يَكْنِزُونَ ×1
  • كَنَزْتُمْ ×1
  • تَكْنِزُونَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الكنز: جعل المال بعضه على بعض وحفظه. وأصله من: كنزت التمر في الوعاء، وزمن الكناز : وقت ما يكنز فيه التمر، وناقة كناز مكتنزة اللحم. وقوله تعالى: والذين يكنزون الذهب والفضة

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والذين يكنزون الذهب والفضة﴾ [التوبة: 34] الكنز تخبئة النقدين وادخارهما. وقيل: هو جعل الذهب والفضة بعضها فوق بعض. وأصله من كنزت التمر في الوعاء: إذا كبست فيه. وزمن الكناز: وقت كنز التمر.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك ن ز پر مکمل اندراجات

كنز والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! (اہل کتاب کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنادو

    سورہ توبہ، آیت 9:34
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔ پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو

    سورہ توبہ، آیت 9:35
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    شاید تم کچھ چیز وحی میں سے جو تمہارے پاس آتی ہے چھوڑ دو اور اس (خیال) سے کہ تمہارا دل تنگ ہو کہ (کافر) یہ کہنے لگیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہ نازل ہوا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ اے محمدﷺ! تم تو صرف نصیحت کرنے والے ہو۔ اور خدا ہر چیز کا نگہبان ہے

    سورہ ہود، آیت 11:12
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ جو دیوار تھی سو وہ دو یتیم لڑکوں کی تھی (جو) شہر میں (رہتے تھے) اور اس کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ ایک نیک بخت آدمی تھا۔ تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور (پھر) اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔ اور یہ کام میں نے اپنی طرف سے نہیں کئے۔ یہ ان باتوں کا راز ہے جن پر تم صبر نہ کرسکے

    سورہ کہف، آیت 18:82
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو

    سورہ فرقان، آیت 25:8
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خزانوں اور نفیس مکانات سے

    سورہ شعراء، آیت 26:58
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا اور ان پر تعدّی کرتا تھا۔ اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیئے تھے کہ اُن کی کنجیاں ایک طاقتور جماعت کو اُٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا کہ اترائیے مت۔ کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا

    سورہ قصص، آیت 28:76