مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 34

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا ان كثيرا من الاحبار والرهبان لياكلون اموال الناس بالباطل ويصدون عن سبيل الله والذين يكنزون الذهب والفضة ولا ينفقونها في سبيل الله فبشرهم بعذاب اليم

مومنو! (اہل کتاب کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنادو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 34
  • پارہ 10
  • صفحہ 192

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی روپیہ لے کر احکام شرعیہ اور اخبار الہٰیہ کو بدل ڈالتے ہیں۔ ادھر عوام الناس نے انہیں جیسے پہلے گذرا خدائی کا مرتبہ دے رکھا ہے۔ جو کچھ غلط سلط کہہ دیں وہ ہی ان کے نزدیک حجت ہے ۔ اس طرح یہ علماء و مشائخ نذرانے وصول کرنے ، ٹکے بٹورنے اور اپنی سیادت و ریاست قائم رکھنے کے لئے عوام کو مکروفریب کے جال میں پھنسا کر راہ حق سے روکتے رہتے ہیں ۔ کیونکہ عوام اگر ان کے جال سے نکل جائیں اور دین حق اختیار کر لیں تو ساری آمدنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگو !alladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِنَّبیشکinna
  5. كَثِيرًۭابہت سےkathīran
  6. مِّنَسےmina
  7. ٱلْأَحْبَارِعلماء میں سےl-aḥbāri
  8. وَٱلرُّهْبَانِاور درویشوں میں سےwal-ruh'bāni
  9. لَيَأْكُلُونَالبتہ کھاتے ہیںlayakulūna
  10. أَمْوَٰلَمالamwāla
  11. ٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsi
  12. بِٱلْبَـٰطِلِباطل طریقے پرbil-bāṭili
  13. وَيَصُدُّونَاور وہ روکتے ہیںwayaṣuddūna
  14. عَنسےʿan
  15. سَبِيلِراستےsabīli
  16. ٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahi
  17. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  18. يَكْنِزُونَجو جمع کرتے ہیںyaknizūna
  19. ٱلذَّهَبَسوناl-dhahaba
  20. وَٱلْفِضَّةَاور چاندیwal-fiḍata
  21. وَلَااور نہیںwalā
  22. يُنفِقُونَهَاوہ خرچ کرتے اس کوyunfiqūnahā
  23. فِىمیںfī
  24. سَبِيلِراستےsabīli
  25. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  26. فَبَشِّرْهُمپس خوش خبری دے دو ان کوfabashir'hum
  27. بِعَذَابٍعذاب کیbiʿadhābin
  28. أَلِيمٍۢدردناکalīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں