مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لو كان عرضا قريبا وسفرا قاصدا لاتبعوك ولكن بعدت عليهم الشقة وسيحلفون بالله لو استطعنا لخرجنا معكم يهلكون انفسهم والله يعلم انهم لكاذبون

اگر مالِ غنیمت سہل الحصول اور سفر بھی ہلکا سا ہوتا تو تمہارے ساتھ (شوق سے) چل دیتے۔ لیکن مسافت ان کو دور (دراز) نظر آئی (تو عذر کریں گے) ۔ اور خدا کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو آپ کے ساتھ ضرور نکل کھڑے ہوتے یہ (ایسے عذروں سے) اپنے تئیں ہلاک کر رہے ہیں۔ اور خدا جانتا ہے کہ جھوٹے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 42
  • پارہ 10
  • صفحہ 194

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ منافقین کو فرمایا کہ اگر سفر ہلکا ہوتا اور بے محنت مال غنیمت ہاتھ آنے کی توقع ہوتی تو جلدی سے ساتھ ہو لیتے۔ لیکن ایسی کٹھن منزلوں کا طے کرنا ان سے کہاں ممکن ہے؟ یا تو نکلنے سے پہلے قسمیں کھا کر طرح طرح کے حیلے حوالے کریں گے کہ آپ ﷺ ان کو مدینہ میں ٹھہرے رہنے کی اجازت دے دیں اور یا آپ ﷺ کی واپسی کے بعد جھوٹی قسمیں کھا کر باتیں بنائیں گے تاکہ اپنے نفاق پر پردہ ڈالیں۔ حالانکہ خدا سے ان کا جھوٹ اور نفاق پوشیدہ نہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَوْاگرlaw
  2. كَانَہوتاkāna
  3. عَرَضًۭاسامانʿaraḍan
  4. قَرِيبًۭاقریبqarīban
  5. وَسَفَرًۭااور سفرwasafaran
  6. قَاصِدًۭاقریب کا۔ درمیانے درجے کاqāṣidan
  7. لَّٱتَّبَعُوكَالبتہ پیروی کرتے تیریla-ittabaʿūka
  8. وَلَـٰكِنۢاور لیکنwalākin
  9. بَعُدَتْدور ہوگئیbaʿudat
  10. عَلَيْهِمُان پرʿalayhimu
  11. ٱلشُّقَّةُ ۚمسافتl-shuqatu
  12. وَسَيَحْلِفُونَاور عنقریب وہ قسمیں کھائیں گےwasayaḥlifūna
  13. بِٱللَّهِاللہ کیbil-lahi
  14. لَوِاگرlawi
  15. ٱسْتَطَعْنَااستطاعت رکھتے ہمis'taṭaʿnā
  16. لَخَرَجْنَاالبتہ نکلتے ہمlakharajnā
  17. مَعَكُمْتمہارے ساتھmaʿakum
  18. يُهْلِكُونَوہ ہلاکت میں ڈال رہے ہیںyuh'likūna
  19. أَنفُسَهُمْاپنے نفسوں کوanfusahum
  20. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  21. يَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamu
  22. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  23. لَكَـٰذِبُونَالبتہ جھوٹے ہیںlakādhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں