مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد ابتغوا الفتنة من قبل وقلبوا لك الامور حتى جاء الحق وظهر امر الله وهم كارهون

یہ پہلے بھی طالب فساد رہے ہیں اور بہت سی باتوں میں تمہارے لیے الٹ پھیر کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ حق آپہنچا اور خدا کا حکم غالب ہوا اور وہ برا مانتے ہی رہ گئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 48
  • پارہ 10
  • صفحہ 195

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جس وقت حضور ﷺ مدینہ تشریف لائے یہود اور منافقین مدینہ آپ ﷺ کے خلاف طرح طرح کی فتنہ انگیزیاں کرتے رہے اور اسلام کی روز افزوں ترقیات کا تختہ الٹنے کےلئے بہت کچھ الٹ پھیر کی۔ مگر بدر میں جب کفر و شرک کے بڑے بڑے ستون گر گئے اور حیرت انگیز طریقہ پر اسلام کا غلبہ ظاہر ہوا تو عبداللہ بن ابی اور اس کےساتھیوں نے کہا اِنَّ ھٰذَا اَمْرٌ قَدْ تَوَجَّہَ کہ یہ چیز تو اب رکنے والی معلوم نہیں ہوتی چنانچہ بہت سے لوگ خوف کھا کر محض…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَقَدِالبتہ تحقیقlaqadi
  2. ٱبْتَغَوُا۟انہوں نے تلاش کیاib'taghawū
  3. ٱلْفِتْنَةَفتنہl-fit'nata
  4. مِنسےmin
  5. قَبْلُاس سے پہلےqablu
  6. وَقَلَّبُوا۟اور الٹ پلٹ کیےwaqallabū
  7. لَكَآپ کے لیےlaka
  8. ٱلْأُمُورَسب معاملاتl-umūra
  9. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  10. جَآءَآگیاjāa
  11. ٱلْحَقُّحقl-ḥaqu
  12. وَظَهَرَاور ظاہر ہوگیاwaẓahara
  13. أَمْرُحکمamru
  14. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  15. وَهُمْاور وہwahum
  16. كَـٰرِهُونَناپسند کرنے والے ہیںkārihūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں