مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل هل تربصون بنا الا احدى الحسنيين ونحن نتربص بكم ان يصيبكم الله بعذاب من عنده او بايدينا فتربصوا انا معكم متربصون

کہہ دو کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک کے منتظر ہو اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر ہیں کہ خدا (یا تو) اپنے پاس سے تم پر کوئی عذاب نازل کرے یا ہمارے ہاتھوں سے (عذاب دلوائے) تو تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 52
  • پارہ 10
  • صفحہ 195

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سختی یا نرمی جو جس وقت کے لئے مقدر ہے تو تو ٹل نہیں سکتی نہ دنیا میں اس سے چارہ ہے مگر ہم چونکہ ظاہر و باطن سے خدا کو اپنا حقیقی مولا اور پروردگار سمجھتے ہیں لہذا ہماری گردنیں اس کے فیصلےاور حکم کے سامنے پست ہیں کوئی سختی اس کی فرماں برداری سے باز نہیں رکھتی ۔ اور اسی پر ہم کو بھروسہ ہے کہ وہ عارضی سختی کو آخرت میں بالیقین اور بسا اوقات دنیا میں بھی راحت و خوشی سے تبدیل کر دے گا۔ اندریں صورت تم ہماری نسبت دو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. هَلْنہیںhal
  3. تَرَبَّصُونَتم انتظار کرتےtarabbaṣūna
  4. بِنَآہمارے بارے میںbinā
  5. إِلَّآمگرillā
  6. إِحْدَىایک کاiḥ'dā
  7. ٱلْحُسْنَيَيْنِ ۖدو بھلائیوں (میں سے)l-ḥus'nayayni
  8. وَنَحْنُاور ہمwanaḥnu
  9. نَتَرَبَّصُانتظار کر ہے ہیںnatarabbaṣu
  10. بِكُمْتمہارے بارے میں کہbikum
  11. أَنکہan
  12. يُصِيبَكُمُپہنچائے تم کوyuṣībakumu
  13. ٱللَّهُاللہl-lahu
  14. بِعَذَابٍۢکوئی عذابbiʿadhābin
  15. مِّنْسےmin
  16. عِندِهِۦٓاپنے پاس سےʿindihi
  17. أَوْیاaw
  18. بِأَيْدِينَا ۖہمارے ہاتھوں سےbi-aydīnā
  19. فَتَرَبَّصُوٓا۟پس انتظار کروfatarabbaṣū
  20. إِنَّابیشک ہمinnā
  21. مَعَكُمتمہارے ساتھmaʿakum
  22. مُّتَرَبِّصُونَانتظار کرنے والے ہیںmutarabbiṣūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں