مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما الصدقات للفقراء والمساكين والعاملين عليها والمؤلفة قلوبهم وفي الرقاب والغارمين وفي سبيل الله وابن السبيل فريضة من الله والله عليم حكيم

صدقات (یعنی زکوٰة وخیرات) تو مفلسوں اور محتاجوں اور کارکنان صدقات کا حق ہے اور ان لوگوں کا جن کی تالیف قلوب منظور ہے اور غلاموں کے آزاد کرانے میں اور قرضداروں (کے قرض ادا کرنے میں) اور خدا کی راہ میں اور مسافروں (کی مدد) میں (بھی یہ مال خرچ کرنا چاہیئے یہ حقوق) خدا کی طرف سے مقرر کر دیئے گئے ہیں اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 60
  • پارہ 10
  • صفحہ 196

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

چونکہ تقسیم صدقات کے معاملہ میں پیغمبر پر طعن کیا گیا تھا ، اس لئے متنبہ فرماتے ہیں کہ صدقات کی تقسیم کا طریقہ خدا کا مقرر کیا ہوا ہے۔ اس نےصدقات وغیرہ کے مصارف متعین فرما کر فہرست نبی کریم ﷺ کے ہاتھ میں دے دی ہے ۔ آپ اسی کے موافق تقسیم کرتے ہیں اور کریں گے۔ کسی کی خواہش کے تابع نہیں ہو سکتے۔ حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ "خدا نے صدقات (زکوٰۃ) کی تقسیم کو نبی یا غیر نبی کسی کی مرضی پر نہیں چھوڑا۔ بلکہ بذات خود اس کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِنَّمَابیشکinnamā
  2. ٱلصَّدَقَـٰتُصدقاتl-ṣadaqātu
  3. لِلْفُقَرَآءِفقراء کے لیے ہیںlil'fuqarāi
  4. وَٱلْمَسَـٰكِينِاور مسکینوں کے لیےwal-masākīni
  5. وَٱلْعَـٰمِلِينَاور کام کرنے والےwal-ʿāmilīna
  6. عَلَيْهَاان پرʿalayhā
  7. وَٱلْمُؤَلَّفَةِاور الفت دلانے کے لیےwal-mu-alafati
  8. قُلُوبُهُمْجن کے دلوں کوqulūbuhum
  9. وَفِىاور میںwafī
  10. ٱلرِّقَابِگردنیں چھڑانے میںl-riqābi
  11. وَٱلْغَـٰرِمِينَاور قرض دار کے لیےwal-ghārimīna
  12. وَفِىاور میںwafī
  13. سَبِيلِراستے میںsabīli
  14. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  15. وَٱبْنِاورwa-ib'ni
  16. ٱلسَّبِيلِ ۖمسافر کے لیےl-sabīli
  17. فَرِيضَةًۭایک فریضہ ہےfarīḍatan
  18. مِّنَسےmina
  19. ٱللَّهِ ۗاللہ کی طرف سےl-lahi
  20. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  21. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun
  22. حَكِيمٌۭحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں