مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 59

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولو انهم رضوا ما اتاهم الله ورسوله وقالوا حسبنا الله سيؤتينا الله من فضله ورسوله انا الى الله راغبون

اور اگر وہ اس پر خوش رہتے جو خدا اور اس کے رسول نے ان کو دیا تھا۔ اور کہتے کہ ہمیں خدا کافی ہے اور خدا اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھر) دیں گے۔ اور ہمیں تو خدا ہی کی خواہش ہے (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 59
  • پارہ 10
  • صفحہ 196

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو کچھ خدا پیغمبر کےہاتھ سے دلوائے اس پر آدمی راضی و قانع ہو اور صرف خدا پر توکل کرے او رسمجھے کہ وہ چاہے گا تو آئندہ اپنے فضل سے بہت کچھ مرحمت فرمائے گا ۔ غرض دنیا کی متاع فانی کو نصب العین نہ بنائے۔ صرف خداوند رب العزت کے قرب و رضا کا طالب ہو اور جو ظاہری و باطنی دولت خدا و رسول کی سرکار سے ملے اسی پر مسرور و مطمئن ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْاور اگرwalaw
  2. أَنَّهُمْبیشک وہannahum
  3. رَضُوا۟وہ راضی ہوجائیںraḍū
  4. مَآجوmā
  5. ءَاتَىٰهُمُدیا ان کوātāhumu
  6. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  7. وَرَسُولُهُۥاور اس کے رسول نےwarasūluhu
  8. وَقَالُوا۟اور وہ کہیںwaqālū
  9. حَسْبُنَاکافی ہے ہم کوḥasbunā
  10. ٱللَّهُاللہl-lahu
  11. سَيُؤْتِينَاعنقریب دے گا ہم کوsayu'tīnā
  12. ٱللَّهُاللہl-lahu
  13. مِنسےmin
  14. فَضْلِهِۦاپنے فضل (سے)faḍlihi
  15. وَرَسُولُهُۥٓاور اس کا رسولwarasūluhu
  16. إِنَّآبیشک ہمinnā
  17. إِلَىطرفilā
  18. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  19. رَٰغِبُونَرغبت کرنے والے ہیںrāghibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں