مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 66

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا تعتذروا قد كفرتم بعد ايمانكم ان نعف عن طائفة منكم نعذب طائفة بانهم كانوا مجرمين

بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف کردیں تو دوسری جماعت کو سزا بھی دیں گے کیونکہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 66
  • پارہ 10
  • صفحہ 197

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جھوٹے عذر تراشنے اور حیلے حوالوں سے کچھ فائدہ نہیں۔ جن کو نفاق و استہزاء کی سزا ملنی ہے مل کر رہے گی۔ ہاں جو اب بھی صدق دل سے توبہ کر کے اپنے جرائم سے باز آ جائیں گے ، انہیں خدا معاف کر دے گا ، جو پہلے ہی سے باوجود کفر و نفاق کے اس طرح کی فتنہ انگیزی اور استہزاء سے علیحدہ رہے ہیں ، انہیں استہزاء و تمسخر کی سزا یہاں نہ ملے گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَانہlā
  2. تَعْتَذِرُوا۟تم معذرتیں کروtaʿtadhirū
  3. قَدْتحقیقqad
  4. كَفَرْتُمکفر کیا تم نےkafartum
  5. بَعْدَبعدbaʿda
  6. إِيمَـٰنِكُمْ ۚاپنے ایمان کےīmānikum
  7. إِناگرin
  8. نَّعْفُہم درگزر کریںnaʿfu
  9. عَنسےʿan
  10. طَآئِفَةٍۢایک گروہ (سے)ṭāifatin
  11. مِّنكُمْتم میں سےminkum
  12. نُعَذِّبْہم عذاب دیں گےnuʿadhib
  13. طَآئِفَةًۢایک گروہ کوṭāifatan
  14. بِأَنَّهُمْکیونکہ وہbi-annahum
  15. كَانُوا۟ہیںkānū
  16. مُجْرِمِينَمجرمmuj'rimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں