مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 74

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يحلفون بالله ما قالوا ولقد قالوا كلمة الكفر وكفروا بعد اسلامهم وهموا بما لم ينالوا وما نقموا الا ان اغناهم الله ورسوله من فضله فان يتوبوا يك خيرا لهم وان يتولوا يعذبهم الله عذابا اليما في الدنيا والاخرة وما لهم في الارض من ولي ولا نصير

یہ خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور یہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور ایسی بات کا قصد کرچکے ہیں جس پر قدرت نہیں پاسکے۔ اور انہوں نے (مسلمانوں میں) عیب ہی کون سا دیکھا ہے سوا اس کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر نے (اپنی مہربانی سے) ان کو دولت مند کر دیا ہے۔ تو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ اور اگر منہ پھیر لیں تو ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب دے گا اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 74
  • پارہ 10
  • صفحہ 199

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

منافقین پیچھے بیٹھ کر پیغمبر علیہ السلام کی اور دین اسلام کی اہانت کرتے جیسا کہ سورہ منافقون میں آئے گا جب کوئی مسلمان حضور ﷺ تک ان کی باتیں پہنچا دیتا تو اس کی تکذیب کرتے اور قسمیں کھا لیتے کہ ہم نے فلاں بات نہیں کی۔ حق تعالیٰ نے مسلمان راویوں کی تصدیق فرمائی کہ بیشک انہوں نے وہ باتیں زبان سے نکالی ہیں۔ اور دعوئے اسلام کے بعد مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام کی نسبت وہ کلمات کہے ہیں جو صرف منکرین کی زبان سے نکل سکتے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَحْلِفُونَوہ قسمیں کھاتے ہیںyaḥlifūna
  2. بِٱللَّهِاللہ کیbil-lahi
  3. مَانہیںmā
  4. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  5. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  6. قَالُوا۟انہوں نے کہا ہےqālū
  7. كَلِمَةَکلمہkalimata
  8. ٱلْكُفْرِکفرl-kuf'ri
  9. وَكَفَرُوا۟اور انہوں نے کفر کیاwakafarū
  10. بَعْدَبعدbaʿda
  11. إِسْلَـٰمِهِمْاپنے اسلام کےis'lāmihim
  12. وَهَمُّوا۟اور انہوں نے ارادہ کیاwahammū
  13. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  14. لَمْنہیںlam
  15. يَنَالُوا۟ ۚپہنچے وہyanālū
  16. وَمَااور نہیںwamā
  17. نَقَمُوٓا۟وہ ناراض ہوئےnaqamū
  18. إِلَّآمگرillā
  19. أَنْیہ کہan
  20. أَغْنَىٰهُمُغنی کردیا ان کوaghnāhumu
  21. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  22. وَرَسُولُهُۥاور اس کے رسول نےwarasūluhu
  23. مِنسےmin
  24. فَضْلِهِۦ ۚاپنے فضل سےfaḍlihi
  25. فَإِنپھر اگرfa-in
  26. يَتُوبُوا۟وہ توبہ کرلیںyatūbū
  27. يَكُہوگاyaku
  28. خَيْرًۭااچھاkhayran
  29. لَّهُمْ ۖانہی کے لیےlahum
  30. وَإِناور اگرwa-in
  31. يَتَوَلَّوْا۟وہ منہ موڑیںyatawallaw
  32. يُعَذِّبْهُمُعذاب دے گا ان کوyuʿadhib'humu
  33. ٱللَّهُاللہl-lahu
  34. عَذَابًاعذابʿadhāban
  35. أَلِيمًۭادردناکalīman
  36. فِىمیںfī
  37. ٱلدُّنْيَادنیا میںl-dun'yā
  38. وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۚاور آخرت میںwal-ākhirati
  39. وَمَااور نہیںwamā
  40. لَهُمْان کے لیےlahum
  41. فِىمیںfī
  42. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  43. مِنکوئیmin
  44. وَلِىٍّۢدوستwaliyyin
  45. وَلَااور نہwalā
  46. نَصِيرٍۢکوئی مددگارnaṣīrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں