مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم يعلموا ان الله يعلم سرهم ونجواهم وان الله علام الغيوب

کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ان کے بھیدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ غیب کی باتیں جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 78
  • پارہ 10
  • صفحہ 199

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خواہ کیسے ہی وعدے کریں ، باتیں بنائیں یا مجبور ہو کر مال پیش کریں۔ خدا ان کے ارادوں اور نیتوں کو خوب جانتا ہے اور اپنے ہم مشربوں کے ساتھ بیٹھ کر جو مشورے کرتے ہیں ان سے پوری طرح آگاہ ہے۔ وہ جانتا ہے کہ لَنَصَّدَّقَنَّ وَ لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ کا وعدہ اور گھبرا کر زکوٰۃ حاضر کرنا کس دل اور کیسی نیت سے تھا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. يَعْلَمُوٓا۟انہوں نے جاناyaʿlamū
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. يَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamu
  6. سِرَّهُمْان کی چھپی ہوئی بات کوsirrahum
  7. وَنَجْوَىٰهُمْاور ان کی سرگوشیوں کوwanajwāhum
  8. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  9. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  10. عَلَّـٰمُخوب جاننے والا ہےʿallāmu
  11. ٱلْغُيُوبِغیبوں کوl-ghuyūbi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں