مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سِرّ

قرآن میں سر

معنی: پوشیدہ

سر قرآن کی 10 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
10
مادّہ
س ر ر

سِرّ

اسم · 11 بار

معنی: پوشیدہ · دوسرے تراجم: چھپا کر, ان کی چھپی ہوئی بات کو, چھپ کر, راز کو

قرآن میں صورتیں

  • سِرًّا ×6
  • سِرَّهُمْ ×2
  • ٱلسِّرَّ ×2
  • سِرَّكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الإسرار: خلاف الإعلان، قال تعالى: سرا وعلانية [إبراهيم/ 31] ، وقال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿على سرر متقابلين﴾ [الحجر: 47]. السرر: جمع سرير، وهو ما يجلس عليه، مأخوذ من السرور، لأنه مجلس أولي النعمة. ويجمع على أسرة. وفي الحديث: «ملوك على الأسرة». وسرير الميت؛ على التفاؤل بذلك، وكأنه حصل له بلقاء ربه سرور لخروجه من السجن المشار إليه بقوله -صلى الله عليه وسلم -: «الدنيا سجن المؤمن».

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ر ر پر مکمل اندراجات

سر والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تم کنائے کی باتوں میں عورتوں کو نکاح کا پیغام بھیجو یا (نکاح کی خواہش کو) اپنے دلوں میں مخفی رکھو تو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ خدا کو معلوم ہے کہ تم ان سے (نکاح کا) ذکر کرو گے۔ مگر (ایام عدت میں) اس کے سوا کہ دستور کے مطابق کوئی بات کہہ دو پوشیدہ طور پر ان سے قول واقرار نہ کرنا۔ اور جب تک عدت پوری نہ ہولے نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا۔ اور جان رکھو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خدا کو سب معلوم ہے تو اس سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا بخشنے والا اور حلم والا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:235
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ اپنا مال رات اور دن اور پوشیدہ اور ظاہر (راہ خدا میں) خرچ کرتے رہتے ہیں ان کا صلہ پروردگار کے پاس ہے اور ان کو (قیامت کے دن) نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ غم

    سورہ بقرہ، آیت 2:274
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے

    سورہ انعام، آیت 6:3
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ان کے بھیدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ غیب کی باتیں جاننے والا ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:78
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے

    سورہ رعد، آیت 13:22
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) میرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کریں اور اس دن کے آنے سے پیشتر جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستی (کام آئے گی) ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں

    سورہ ابراہیم، آیت 14:31
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے جو (بالکل) دوسرے کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے ہاں سے (بہت سا) مال طیب عطا فرمایا ہے اور وہ اس میں سے (رات دن) پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں؟ (ہرگز نہیں) الحمدلله لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھ رکھتے

    سورہ نحل، آیت 16:75
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:7
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ اُس نے اُس کو اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ فرقان، آیت 25:6
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ خدا کی کتاب پڑھتے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ اس تجارت (کے فائدے) کے امیدوار ہیں جو کبھی تباہ نہیں ہوگی

    سورہ فاطر، آیت 35:29
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو سنتے نہیں؟ ہاں ہاں (سب سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتے ہیں

    سورہ زخرف، آیت 43:80