تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
جھوٹے عذر کرنے والوں کے بعد سچے معذورین کا بیان فرماتےہیں ۔ حاصل یہ ہے کہ عذر کبھی تو شخصی طور پر لازم ذات ہوتا ہے مثلاً بڑھاپے کی کمزوری جو عادتًا کسی طرح آدمی سے جدا نہیں ہو سکتی اور کبھی عارضہ ہوتا ہے پھر عارضی یا بدنی ہے جیسے بیماری وغیرہ یا مالی جیسے افلاس و فقدان اسباب سفر۔ چونکہ غزوہ تبوک میں مجاہدین کو بہت دور دراز مسافت طے کر کے پہنچنا تھا اس لئے سواری نہ ہونے کا عذر بھی معتبر و مقبول سمجھا گیا۔ جیسے آگے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں