مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 98

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن الاعراب من يتخذ ما ينفق مغرما ويتربص بكم الدوائر عليهم دائرة السوء والله سميع عليم

اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ جو خرچ کرتے ہیں اسے تاوان سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں مصیبتوں کے منتظر ہیں۔ ان ہی پر بری مصیبت (واقع) ہو۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 98
  • پارہ 11
  • صفحہ 202

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اعراب منافقین میں وہ لوگ بھی ہیں جنہیں اگر کسی وقت خدا کے راستہ میں کچھ خرچ کرنا پڑ جاتا ہے تو ایسی کراہیت سے خرچ کرتے ہیں جیسے کوئی جرمانہ اور تاوان ادا کرتا ہو۔ وہ ابھی تک اس کے منتظر ہیں کہ مسلمان حوادث دہر سے کسی گردش اور آفت میں پھنس جائیں تو ہم خوب شادیانے بجائیں۔ یہ خبر نہیں کہ انہیں کی قسمت گردش میں آ رہی ہے۔ اسلام تو غالب و فائق ہو کر رہے گا اور یہ منافقین سخت ذلیل و رسوا ہوں گے ۔ خدا ہر ایک کی باتیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنَاور سےwamina
  2. ٱلْأَعْرَابِاعراب میں (سے) ۔ ان بدویوں میں سےl-aʿrābi
  3. مَنکوئی وہ ہےman
  4. يَتَّخِذُجو سمجھتا ہے۔ بنا لیتا ہےyattakhidhu
  5. مَاجوmā
  6. يُنفِقُوہ خرچ کرتا ہےyunfiqu
  7. مَغْرَمًۭاجرمانہ۔ تاوانmaghraman
  8. وَيَتَرَبَّصُاور انتظار کرتا ہےwayatarabbaṣu
  9. بِكُمُتمہارے بارے میںbikumu
  10. ٱلدَّوَآئِرَ ۚمصائب کاl-dawāira
  11. عَلَيْهِمْان پر ہےʿalayhim
  12. دَآئِرَةُمصیبت۔ گردشdāiratu
  13. ٱلسَّوْءِ ۗبریl-sawi
  14. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  15. سَمِيعٌسننے والا ہےsamīʿun
  16. عَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں