مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قَسَتْ

قرآن میں قست

معنی: سخت ہوگئے

قست قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ق س و

قَسَتْ

فعل · 3 بار

معنی: سخت ہوگئے

قرآن میں صورتیں

  • قَسَتْ ×2
  • فَقَسَتْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

القسوة: غلظ القلب، وأصله من: حجر قاس، والمقاساة: معالجة ذلك. قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

القساء: مصدر قسا القلب يقسو قساء. والقسوة: الصلابة في كل شيء. وحجر قاس:

لسان العرب — ابن منظور
مادّہ ق س و پر مکمل اندراجات

قست والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے۔ گویا وہ پتھر ہیں یا ان سے بھی زیادہ سخت۔ اور پتھر تو بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں سے چشمے پھوٹ نکلتے ہیں، اور بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ پھٹ جاتے ہیں، اور ان میں سے پانی نکلنے لگتا ہے، اور بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ خدا کے خوف سے گر پڑتے ہیں، اور خدا تمہارے عملوں سے بے خبر نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:74
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جب ان پر ہمارا عذاب آتا رہا کیوں نہیں عاجزی کرتے رہے۔ مگر ان کے تو دل ہی سخت ہوگئے تھے۔ اور جو وہ کام کرتے تھے شیطان ان کو (ان کی نظروں میں) آراستہ کر دکھاتا تھا

    سورہ انعام، آیت 6:43
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

    سورہ حدید، آیت 57:16