قِنطار
اسم · 3 بارمعنی: اور خزانے سے · دوسرے تراجم: ساتھ خزانے کے, ڈھیروں مال
قرآن میں صورتیں
- وَٱلْقَنَٰطِيرِ ×1
- بِقِنطَارٍ ×1
- قِنطَارًا ×1
قِنطار
معنی: اور خزانے سے
قنطار قرآن کی 2 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور خزانے سے · دوسرے تراجم: ساتھ خزانے کے, ڈھیروں مال
القنطرة، معروفة: الجسر؛ قال الأزهري: هو أزج يبنى بالآجر أو بالحجارة على الماء يعبر عليه؛ قال طرفة:
3 میں سے آیات 1–3
لوگوں کو ان کی خواہشوں کی چیزیں یعنی عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے بڑے بڑے ڈھیر اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتی بڑی زینت دار معلوم ہوتی ہیں (مگر) یہ سب دنیا ہی کی زندگی کے سامان ہیں اور خدا کے پاس بہت اچھا ٹھکانا ہے
سورہ آلِ عمران، آیت 3:14اور اہلِ کتاب میں سے کوئی تو ایسا ہے کہ اگر تم اس کے پاس (روپوں کا) ڈھیر امانت رکھ دو تو تم کو (فوراً) واپس دے دے اور کوئی اس طرح کا ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دینار بھی امانت رکھو تو جب تک اس کے سر پر ہر وقت کھڑے نہ رہو تمہیں دے ہی نہیں یہ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں کہ امیوں کے بارے میں ہم سے مواخذہ نہیں ہوگا یہ خدا پر محض جھوٹ بولتے ہیں اور (اس بات کو) جانتے بھی ہیں
سورہ آلِ عمران، آیت 3:75اور اگر تم ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری عورت کرنی چاہو۔ اور پہلی عورت کو بہت سال مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ مت لینا۔ بھلا تم ناجائز طور پر اور صریح ظلم سے اپنا مال اس سے واپس لے لوگے؟
سورہ نساء، آیت 4:20