مَحِيص
اسم · 5 بارمعنی: جائے پناہ · دوسرے تراجم: پناہ گاہ
قرآن میں صورتیں
- مَّحِيصٍ ×4
- مَحِيصًا ×1
مَحِيص
معنی: جائے پناہ
محيص قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: جائے پناہ · دوسرے تراجم: پناہ گاہ
قال تعالى: هل من محيص
قوله تعالى: ﴿ما لنا من محيص﴾ [إبراهيم:21] المحيص: المهرب والمعدل. يقال: حاص عن الحق أي مال عنه إلى شدة ومكروه، وأصله من قولهم: وقع في حيص بيص. وحيص بيص أي شدة شديدة. وتركت البلاد حيص بيص: أي منقلبة ظهرا لبطن، كناية عن اختلاف أهلها. وفي حديث أبي جبير: "وجعلتم الأرض عليه حيص بيص" أي ضيقة.
5 میں سے آیات 1–5
ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔ اور وہ وہاں سے مخلصی نہیں پاسکیں گے
سورہ نساء، آیت 4:121اور (قیامت کے دن) سب لوگ خدا کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ضعیف (العقل متبع اپنے رؤسائے) متکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔ کیا تم خدا کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع کرسکتے ہو۔ وہ کہیں گے کہ اگر خدا ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے۔ اب ہم گھبرائیں یا ضد کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔ کوئی جگہ (گریز اور) رہائی کی ہمارے لیے نہیں ہے
سورہ ابراہیم، آیت 14:21اور جن کو پہلے وہ (خدا کے سوا) پکارا کرتے تھے (سب) ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ یقین کرلیں گے کہ ان کے لئے مخلصی نہیں
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:48اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں
سورہ شوریٰ، آیت 42:35اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟
سورہ ق، آیت 50:36