مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وبرزوا لله جميعا فقال الضعفاء للذين استكبروا انا كنا لكم تبعا فهل انتم مغنون عنا من عذاب الله من شيء قالوا لو هدانا الله لهديناكم سواء علينا اجزعنا ام صبرنا ما لنا من محيص

اور (قیامت کے دن) سب لوگ خدا کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ضعیف (العقل متبع اپنے رؤسائے) متکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔ کیا تم خدا کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع کرسکتے ہو۔ وہ کہیں گے کہ اگر خدا ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے۔ اب ہم گھبرائیں یا ضد کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔ کوئی جگہ (گریز اور) رہائی کی ہمارے لیے نہیں ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 21
  • پارہ 13
  • صفحہ 258

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب سے بڑی عدالت میں پیشی ہو گی۔ یہ اتباع اپنے متبوعین سےکہیں گے یعنی دنیا میں تم بڑے بن کر بیٹھے تھے اور ہم نے تمہاری بہت تابعداری کی تھی ، آج اس مصیبت کی گھڑی میں کچھ تو کام آؤ ، کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ عذاب الہٰی کےکسی حصہ کو ہم سے ذرا ہلکا کر دو ۔ یہ دوزخ میں جانے کے بعد کہیں گے یا میدان حشر میں ، ابن کثیرؒ نے پہلے احتمال کو ترجیح دی ہے لقولہ تعالیٰ وَ اِذۡ یَتَحَآجُّوۡنَ فِی النَّارِ فَیَقُوۡلُ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَبَرَزُوا۟اور بےنقاب ہوں گےwabarazū
  2. لِلَّهِاللہ کے لئےlillahi
  3. جَمِيعًۭاسب کے سبjamīʿan
  4. فَقَالَتو کہیں گےfaqāla
  5. ٱلضُّعَفَـٰٓؤُا۟کمزور لوگl-ḍuʿafāu
  6. لِلَّذِينَان لوگوں سےlilladhīna
  7. ٱسْتَكْبَرُوٓا۟جنہوں نے تکبر کیاis'takbarū
  8. إِنَّابیشک ہمinnā
  9. كُنَّاتھےkunnā
  10. لَكُمْتمہارے لئےlakum
  11. تَبَعًۭاتابعtabaʿan
  12. فَهَلْتو کیاfahal
  13. أَنتُمتمantum
  14. مُّغْنُونَبچانے والے ہوmugh'nūna
  15. عَنَّاہم کوʿannā
  16. مِنْسےmin
  17. عَذَابِعذابʿadhābi
  18. ٱللَّهِاللہl-lahi
  19. مِنبھیmin
  20. شَىْءٍۢ ۚکچھshayin
  21. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  22. لَوْاگرlaw
  23. هَدَىٰنَاہدایت دیتا ہم کوhadānā
  24. ٱللَّهُاللہl-lahu
  25. لَهَدَيْنَـٰكُمْ ۖالبتہ ہم بھی ہدایت دیتے تم کو کےlahadaynākum
  26. سَوَآءٌبرابر ہےsawāon
  27. عَلَيْنَآہم پرʿalaynā
  28. أَجَزِعْنَآخواہ ہم جزع و فزع کریںajaziʿ'nā
  29. أَمْیاam
  30. صَبَرْنَاہم صبر کریںṣabarnā
  31. مَانہیں ہےmā
  32. لَنَاہمارے لئےlanā
  33. مِنکوئیmin
  34. مَّحِيصٍۢپناہ گاہmaḥīṣin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں