مواد پر جائیں
Quran Maqasid

انفَضُّ

قرآن میں انفض

معنی: البتہ منتشر ہوجاتے

انفض قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ف ض ض

انفَضُّ

فعل · 3 بار

معنی: البتہ منتشر ہوجاتے · دوسرے تراجم: تماشے کو مائل ہوگئے, وہ بھاگ جائیں

قرآن میں صورتیں

  • لَٱنفَضُّوا۟ ×1
  • ٱنفَضُّوٓا۟ ×1
  • يَنفَضُّوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفض: كسر الشيء والتفريق بين بعضه وبعضه، كفض ختم الكتاب، وعنه استعير:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولو كنت فظا غليظ القلب لا نفضوا من حولك﴾ [آل عمران: 159] أي لتفرقوا. وكذا ﴿وإذا رأوا تجارة أو لهوا انفضوا إليها﴾ [الجمعة:11] أي ذهبوا ومضوا وتفرقوا عنك. وأصل الانفضاض الانكسار؛ يقال: فضفضت الخاتم: كسرته وفرقت أجزاؤه، وعنه استعير: انقض القوم. وكل شيء كسرته فقد فضضته، وبها فض من الناس: أي نفر متفرقون، وقالت…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ض ض پر مکمل اندراجات

انفض والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) خدا کی مہربانی سے تمہاری افتاد مزاج ان لوگوں کے لئے نرم واقع ہوئی ہے۔ اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے۔ تو ان کو معاف کردو اور ان کے لئے (خدا سے) مغفرت مانگو۔ اور اپنے کاموں میں ان سے مشورت لیا کرو۔ اور جب (کسی کام کا) عزم مصمم کرلو تو خدا پر بھروسا رکھو۔ بےشک خدا بھروسا رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:159
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

    سورہ جمعہ، آیت 62:11
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول خدا کے پاس (رہتے) ہیں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ (خود بخود) بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا ہی کہ ہیں لیکن منافق نہیں سمجھتے

    سورہ منافقون، آیت 63:7