مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَحْرِير

قرآن میں تحرير

معنی: تو آزاد کرنا ہے

تحرير قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ح ر ر

تَحْرِير

اسم · 5 بار

معنی: تو آزاد کرنا ہے · دوسرے تراجم: تو آزاد کرنا ہوگا, اور آزاد کرنا ہے, آزاد کرنا, پس آزاد کرنا ہے

قرآن میں صورتیں

  • فَتَحْرِيرُ ×3
  • وَتَحْرِيرُ ×1
  • تَحْرِيرُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحرارة ضد البرودة، وذلك ضربان:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿إني نذرت لك ما في بطني محررا﴾ [آل عمران: 35] أي معتقا،

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ر ر پر مکمل اندراجات

تحرير والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کسی مومن کو شایان نہیں کہ مومن کو مار ڈالے مگر بھول کر اور جو بھول کر بھی مومن کو مار ڈالے تو (ایک تو) ایک مسلمان غلام آزاد کردے اور (دوسرے) مقتول کے وارثوں کو خون بہا دے ہاں اگر وہ معاف کردیں (تو ان کو اختیار ہے) اگر مقتول تمہارے دشمنوں کی جماعت میں سے ہو اور وہ خود مومن ہو تو صرف ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور اگر مقتول ایسے لوگوں میں سے ہو جن میں اور تم میں صلح کا عہد ہو تو وارثان مقتول کو خون بہا دینا اور ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور جس کو یہ میسر نہ ہو وہ متواتر دو مہینے کے روزے رکھے یہ (کفارہ) خدا کی طرف سے (قبول) توبہ (کے لئے) ہے اور خدا (سب کچھ) جانتا اور بڑی حکمت والا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:92
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:89
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ اپنی بیویوں کو ماں کہہ بیٹھیں پھر اپنے قول سے رجوع کرلیں تو (ان کو) ہم بستر ہونے سے پہلے ایک غلام آزاد کرنا (ضروری) ہے۔ (مومنو) اس (حکم) سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:3