جُزْء
اسم · 3 بارمعنی: ایک حصہ · دوسرے تراجم: ایک جزو۔ حصہ
قرآن میں صورتیں
- جُزْءًا ×2
- جُزْءٌ ×1
جُزْء
معنی: ایک حصہ
جزء قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ایک حصہ · دوسرے تراجم: ایک جزو۔ حصہ
جزء الشيء: ما يتقوم به جملته، كأجزاء السفينة، وأجزاء البيت، وأجزاء الجملة من الحساب قال تعالى: ثم اجعل على كل جبل منهن جزءا [البقرة/ 260] ، وقال عز وجل:
الجزء: بعض الكل، وجمعه أجزاء، وقيل: جزء الشيء ما تتقوم به جملته كأجزاء البيت، وأجزاء الحساب مثل الآحاد لجملة العشرة وأجزاء السفينة. والجزء: يعبر به عن النصيب كقوله تعالى: ﴿لكل باب منهم جزء مقسوم﴾ [الحجر: 44] وهو داخل فيما تقدم.
3 میں سے آیات 1–3
اور جب ابراہیم نے (خدا سے) کہا کہ اے پروردگار مجھے دکھا کہ تو مردوں کو کیونکر زندہ کرے گا۔ خدا نے فرمایا کیا تم نے (اس بات کو) باور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ لیکن (میں دیکھنا) اس لئے (چاہتا ہوں) کہ میرا دل اطمینان کامل حاصل کرلے۔ خدا نے فرمایا کہ چار جانور پکڑوا کر اپنے پاس منگا لو (اور ٹکڑے ٹکڑے کرادو) پھر ان کا ایک ٹکڑا ہر ایک پہاڑ پر رکھوا دو پھر ان کو بلاؤ تو وہ تمہارے پاس دوڑتے چلے آئیں گے۔ اور جان رکھو کہ خدا غالب اور صاحب حکمت ہے۔
سورہ بقرہ، آیت 2:260اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں
سورہ حجر، آیت 15:44اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کے لئے اولاد مقرر کی۔ بےشک انسان صریح ناشکرا ہے
سورہ زخرف، آیت 43:15