مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حُطام

قرآن میں حطام

معنی: ریزہ ریزہ

حطام قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ح ط م

حُطام

اسم · 3 بار

معنی: ریزہ ریزہ

قرآن میں صورتیں

  • حُطَٰمًا ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحطم: كسر الشيء مثل الهشم ونحوه، ثم استعمل لكل كسر متناه، قال الله تعالى: لا يحطمنكم سليمان وجنوده

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله: ﴿ثم يجعله حطاما﴾ [الزمر: 21] أي كسيرا. وأصل الحطم تكسير الشيء وفته، وقوله: ﴿الحطمة﴾ [الهمزة: 4] هي جهنم لأنه تحطم ما يرمى فيها. ورجل حطمة: أي أكول تشبيها بالنار كقوله: [من الرجز]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ط م پر مکمل اندراجات

حطام والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا آسمان سے پانی نازل کرتا پھر اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کرتا پھر اس سے کھیتی اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئی ہے) پھر اسے چورا چورا کر دیتا ہے۔ بےشک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے

    سورہ زمر، آیت 39:21
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ

    سورہ واقعہ، آیت 56:65
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے

    سورہ حدید، آیت 57:20