ذَرَّة
اسم · 6 بارمعنی: ذرے کے · دوسرے تراجم: مقدار
قرآن میں صورتیں
- ذَرَّةٍ ×6
ذَرَّة
معنی: ذرے کے
ذرة قرآن کی 4 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ذرے کے · دوسرے تراجم: مقدار
قوله تعالى: ﴿مثال ذرة﴾ [الزلزلة: 7] الذرة: واحده ذر، وفيها قولان؛ أحدهما أنها النملة الصغيرة؛ قال امرؤ القيس: [من الطويل]
الذال والراء المشددة أصل واحد يدل على لطافة وانتشار. ومن ذلك الذر: صغار النمل، الواحدة ذرة. وذررت الملح والدواء. والذريرة معروفة، وكل ذلك قياس واحد.
6 میں سے آیات 1–6
خدا کسی کی ذرا بھی حق تلفی نہیں کرتا اور اگر نیکی (کی) ہوگی تو اس کو دوچند کردے گا اور اپنے ہاں سے اجرعظیم بخشے گا
سورہ نساء، آیت 4:40اور تم جس حال میں ہوتے ہو یا قرآن میں کچھ پڑھتے ہو یا تم لوگ کوئی (اور) کام کرتے ہو جب اس میں مصروف ہوتے ہو ہم تمہارے سامنے ہوتے ہیں اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے نہ زمین میں نہ آسمان میں اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی ہے یا بڑی مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
سورہ یونس، آیت 10:61اور کافر کہتے ہیں کہ (قیامت کی) گھڑی ہم پر نہیں آئے گی۔ کہہ دو کیوں نہیں (آئے گی) میرے پروردگار کی قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گی (وہ پروردگار) غیب کا جاننے والا (ہے) ذرہ بھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز ذرے سے چھوٹی یا بڑی ایسی نہیں مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
سورہ سبا، آیت 34:3کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) خیال کرتے ہو ان کو بلاؤ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ان میں ان کی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے
سورہ سبا، آیت 34:22تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
سورہ زلزال، آیت 99:7اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
سورہ زلزال، آیت 99:8