مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رَشِيد

قرآن میں رشيد

معنی: سمجھ دار

رشيد قرآن کی 1 سورہ کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
1
مادّہ
ر ش د

رَشِيد

اسم · 3 بار

معنی: سمجھ دار · دوسرے تراجم: راست باز ہے, راستی پر

قرآن میں صورتیں

  • رَّشِيدٌ ×1
  • ٱلرَّشِيدُ ×1
  • بِرَشِيدٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الرشد والرشد: خلاف الغي، يستعمل استعمال الهداية، يقال: رشد يرشد، ورشد يرشد قال: لعلهم يرشدون

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وهيئ لنا من أمرنا رشدا﴾ [الكهف: 10]. الرشد ضد الغي؛ فالرشد: الهداية، والغي: الضلال؛ قال الشاعر: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ش د پر مکمل اندراجات

رشيد والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوط کی قوم کے لوگ ان کے پاس بےتحاشا دوڑتے ہوئے آئے اور یہ لوگ پہلے ہی سے فعل شنیع کیا کرتے تھے۔ لوط نے کہا کہ اے قوم! یہ (جو) میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں، یہ تمہارے لیے (جائز اور) پاک ہیں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے (بارے) میں میری آبرو نہ کھوؤ۔ کیا تم میں کوئی بھی شائستہ آدمی نہیں

    سورہ ہود، آیت 11:78
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہیں ہم ان کو ترک کر دیں یا اپنے مال میں تصرف کرنا چاہیں تو نہ کریں۔ تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو

    سورہ ہود، آیت 11:87
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف۔ تو وہ فرعون ہی کے حکم پر چلے۔ اور فرعون کا حکم درست نہیں تھا

    سورہ ہود، آیت 11:97