مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجاءه قومه يهرعون اليه ومن قبل كانوا يعملون السيئات قال يا قوم هؤلاء بناتي هن اطهر لكم فاتقوا الله ولا تخزون في ضيفي اليس منكم رجل رشيد

اور لوط کی قوم کے لوگ ان کے پاس بےتحاشا دوڑتے ہوئے آئے اور یہ لوگ پہلے ہی سے فعل شنیع کیا کرتے تھے۔ لوط نے کہا کہ اے قوم! یہ (جو) میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں، یہ تمہارے لیے (جائز اور) پاک ہیں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے (بارے) میں میری آبرو نہ کھوؤ۔ کیا تم میں کوئی بھی شائستہ آدمی نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 78
  • پارہ 12
  • صفحہ 230

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس قوم کو نامعقول حرکتوں اور خلاف فطرت فواحش کی جو عادت پڑی ہو ئی تھی کہاں چین سے بیٹھنے دیتی وہ ایسے خوب صورت لڑکوں کی خبر پاتے ہی نہایت بے حیائی کے ساتھ لوطؑ کے مکان پر اندھا دھند چڑھ دوڑھے اور پوری قوت و شدت سے مطالبہ کیا کہ مہمان ان کے حوالے کر دیے جائیں کیونکہ ہم پہلے ہی منع کر چکے ہیں کہ تم کسی مرد کو اپنا مہمان نہ بنایا کرو۔ یہاں آنے والے مہمانوں کو ہم پر چھوڑ دو ہم جو چاہیں کریں۔ حضرت لوطؑ نے مہمانوں کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَآءَهُۥاور آئی اس کے پاسwajāahu
  2. قَوْمُهُۥاس کی قومqawmuhu
  3. يُهْرَعُونَدوڑتی ہوئیyuh'raʿūna
  4. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  5. وَمِناور اس سےwamin
  6. قَبْلُپہلےqablu
  7. كَانُوا۟تھے وہkānū
  8. يَعْمَلُونَعمل کرتےyaʿmalūna
  9. ٱلسَّيِّـَٔاتِ ۚبرےl-sayiāti
  10. قَالَاس نے کہاqāla
  11. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  12. هَـٰٓؤُلَآءِیہ ہیںhāulāi
  13. بَنَاتِىمیری بیٹیاںbanātī
  14. هُنَّوہhunna
  15. أَطْهَرُزیادہ پاکیزہ ہیںaṭharu
  16. لَكُمْ ۖتمہارے لیےlakum
  17. فَٱتَّقُوا۟پس ڈروfa-ittaqū
  18. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  19. وَلَااور نہwalā
  20. تُخْزُونِتم رسوا کرو مجھےtukh'zūni
  21. فِىمیںfī
  22. ضَيْفِىٓ ۖمیرے مہمانوں کے معاملے میںḍayfī
  23. أَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysa
  24. مِنكُمْتم میں سےminkum
  25. رَجُلٌۭکوئی شخصrajulun
  26. رَّشِيدٌۭسمجھ دارrashīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں