مواد پر جائیں
Quran Maqasid

زُخْرُف

قرآن میں زخرف

معنی: ملمع شدہ باتیں / چکنی چپڑی

زخرف قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
ز خ ر ف

زُخْرُف

اسم · 4 بار

معنی: ملمع شدہ باتیں / چکنی چپڑی · دوسرے تراجم: کمال حسن اپنا, سونے کا, اور سونے کے

قرآن میں صورتیں

  • زُخْرُفَ ×2
  • زُخْرُفَهَا ×1
  • وَزُخْرُفًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الزخرف: الزينة المزوقة، ومنه قيل للذهب:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وزخرفا﴾ [الزخرف: 35]، الزخرف: الزينة، وأصله الذهب ثم أطلق على كله ما يتزين به لأنه الأصل في الزينة. وقيل: الزخرف كمال حسن الشيء، يقال: زخرفته زخرفة.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ز خ ر ف پر مکمل اندراجات

زخرف والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح ہم نے شیطان (سیرت) انسانوں اور جنوں کو ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا تھا وہ دھوکا دینے کے لیے ایک دوسرے کے دل میں ملمع کی باتیں ڈالتے رہتے تھے اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو ان کو اور جو کچھ یہ افتراء کرتے ہیں اسے چھوڑ دو

    سورہ انعام، آیت 6:112
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دنیا کی زندگی کی مثال مینھہ کی سی ہے کہ ہم نے اس کو آسمان سے برسایا۔ پھر اس کے ساتھ سبزہ جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں مل کر نکلا یہاں تک کہ زمین سبزے سے خوشنما اور آراستہ ہوگئی اور زمین والوں نے خیال کیا کہ وہ اس پر پوری دسترس رکھتے ہیں ناگہاں رات کو یا دن کو ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا تو ہم نے اس کو کاٹ (کر ایسا کر) ڈالا کہ گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں۔ جو لوگ غور کرنے والے ہیں۔ ان کے لیے ہم (اپنی قدرت کی) نشانیاں اسی طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں

    سورہ یونس، آیت 10:24
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا تو تمہارا سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ۔ اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے جب تک کہ کوئی کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھی لیں۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:93
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (خوب) تجمل وآرائش (کردیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لئے ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:35