مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عَدْل

قرآن میں عدل

معنی: کوئی بدلہ

عدل قرآن کی 11 سورتوں کی 24 آیات میں 28 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
28
آیات
24
سورتیں
11
مادّہ
ع د ل

عَدْل

اسم · 14 بار

معنی: کوئی بدلہ · دوسرے تراجم: عدل, ساتھ عدل کے, عدل کے ساتھ, انصاف کے ساتھ

قرآن میں صورتیں

  • عَدْلٌ ×7
  • بِٱلْعَدْلِ ×6
  • وَعَدْلًا ×1

عَدَلَ

فعل · 14 بار

معنی: تم عدل کرو گے · دوسرے تراجم: تم عدل کرو, تم عدل کر سکو, عدل کرو, برابر قرار دیے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • يَعْدِلُونَ ×5
  • تَعْدِلُوا۟ ×4
  • ٱعْدِلُوا۟ ×1
  • تَعْدِلْ ×1
  • فَٱعْدِلُوا۟ ×1
  • لِأَعْدِلَ ×1
  • فَعَدَلَكَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العدالة والمعادلة: لفظ يقتضي معنى المساواة، ويستعمل باعتبار المضايفة، والعدل والعدل يتقاربان، لكن العدل يستعمل فيما يدرك بالبصيرة كالأحكام، وعلى ذلك قوله: أو عدل ذلك صياما

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أو عدل ذلك صياما﴾ [المائدة: 95] أي مثله ومساويه. قيل: العدل والعدل يتقاران. ولكن العدل يستعمل فيما يدرك بالبصيرة كالأحكام وكالآية المتقدمة. والعدل هو التقسيط على سواء. وعلى هذا روي عن النبي صلى الله عليه وسلم: "بالعدل قامت السماوات والأرض"

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع د ل پر مکمل اندراجات

عدل والی آیات

24 میں سے آیات 21–24

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:15
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو۔ کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

    سورہ حجرات، آیت 49:9
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا

    سورہ طلاق، آیت 65:2
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

    سورہ انفطار، آیت 82:7