تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی طلاق رجعی میں جب عدت ختم ہونے کو آئے تو تم کو دوباتوں میں ایک کا اختیار ہے۔ یا عدت ختم ہونے سے پہلے عورت کو دستور کے موافق رجعت کرکے اپنے نکاح میں رہنے دو یا عدت منقضی ہونے پر معقول طریقہ سے اس کو جدا کر دو۔ مطلب یہ ہے کہ رکھنا ہو تب اور الگ کرنا ہو تب، ہر حالت میں آدمیت اور شرافت کا برتاؤ کرو۔ یہ بات مت کرو کہ رکھنا بھی مقصود نہ ہو اور خوا مخواہ بطویل عدت کے لئے رجعت کر لیا کرو۔ یا رکھنے کی صورت میں اسے ایذا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں