مواد پر جائیں
Quran Maqasid

فارَ

قرآن میں فار

معنی: اور جوش مارا

فار قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ف و ر

فارَ

فعل · 3 بار

معنی: اور جوش مارا · دوسرے تراجم: اور ابل پڑے, جوش کھارہی ہوگی

قرآن میں صورتیں

  • وَفَارَ ×2
  • تَفُورُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفور: شدة الغليان، ويقال ذلك في النار نفسها إذا هاجت، وفي القدر، وفي الغضب نحو: وهي تفور

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الفاء والواو والراء كلمة تدل على غليان، ثم يقاس عليها. فالفور: الغليان. يقال: فارت القدر تفور فورا. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ف و ر پر مکمل اندراجات

فار والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور جوش مارنے لگا تو ہم نے نوح کو حکم دیا کہ ہر قسم (کے جانداروں) میں سے جوڑا جوڑا (یعنی) دو (دو جانور۔ ایک ایک نر اور ایک ایک مادہ) لے لو اور جس شخص کی نسبت حکم ہوچکا ہے (کہ ہلاک ہوجائے گا) اس کو چھوڑ کر اپنے گھر والوں کو جو ایمان لایا ہو اس کو کشتی میں سوار کر لو اور ان کے ساتھ ایمان بہت ہی کم لوگ لائے تھے

    سورہ ہود، آیت 11:40
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے

    سورہ مومنون، آیت 23:27
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی

    سورہ ملک، آیت 67:7