مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاوحينا اليه ان اصنع الفلك باعيننا ووحينا فاذا جاء امرنا وفار التنور فاسلك فيها من كل زوجين اثنين واهلك الا من سبق عليه القول منهم ولا تخاطبني في الذين ظلموا انهم مغرقون

پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 27
  • پارہ 18
  • صفحہ 343

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ قصہ پہلے سورہ "ہود" وغیرہ میں گذر چکا ہے وہاں ان الفاظ کی تفسیر ملاحظہ ہو۔ یعنی کافروں کو ، خواہ تیرے کنبہ کے ہوں سوار مت کر۔ یعنی حکم قطعی عذاب کا ہو چکا۔ یہ فیصلہ اٹل ہے، ضرور ہو کر رہے گا۔ اب ظالموں میں سےکسی کو بچانے لئے ہم سے سعی سفارش نہ کرنا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَوْحَيْنَآتو وحی کی ہم نےfa-awḥaynā
  2. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  3. أَنِکہani
  4. ٱصْنَعِبناiṣ'naʿi
  5. ٱلْفُلْكَکشتیl-ful'ka
  6. بِأَعْيُنِنَاہماری نگاہوں کے سامنےbi-aʿyuninā
  7. وَوَحْيِنَااور ہماری وحی کے مطابقwawaḥyinā
  8. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  9. جَآءَآجائےjāa
  10. أَمْرُنَاحکم ہماراamrunā
  11. وَفَارَاور ابل پڑےwafāra
  12. ٱلتَّنُّورُ ۙتنورl-tanūru
  13. فَٱسْلُكْتو داخل کرلےfa-us'luk
  14. فِيهَااس میںfīhā
  15. مِنسےmin
  16. كُلٍّۢہر قسم کےkullin
  17. زَوْجَيْنِجوڑےzawjayni
  18. ٱثْنَيْنِدوith'nayni
  19. وَأَهْلَكَاور اپنے گھر والوں کو۔ اہل و عیال کوwa-ahlaka
  20. إِلَّامگرillā
  21. مَنجوman
  22. سَبَقَپہلے ہوچکاsabaqa
  23. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  24. ٱلْقَوْلُبات۔ فیصلہl-qawlu
  25. مِنْهُمْ ۖان میں سےmin'hum
  26. وَلَااور نہwalā
  27. تُخَـٰطِبْنِىتم مخاطب ہونا مجھ سے۔ نہ بات کرنا مجھ سےtukhāṭib'nī
  28. فِىمیںfī
  29. ٱلَّذِينَان لوگوں کے معاملے میںalladhīna
  30. ظَلَمُوٓا۟ ۖجنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  31. إِنَّهُمبیشک وہinnahum
  32. مُّغْرَقُونَغرق کیے جانے والے ہیںmugh'raqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں