فِرار
اسم · 4 بارمعنی: بھاگتے ہوئے · دوسرے تراجم: فرار ہونا۔ بھاگنا, بھاگنا, فرار میں
قرآن میں صورتیں
- فِرَارًا ×3
- ٱلْفِرَارُ ×1
فِرار
معنی: بھاگتے ہوئے
فرار قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بھاگتے ہوئے · دوسرے تراجم: فرار ہونا۔ بھاگنا, بھاگنا, فرار میں
أصل الفر: الكشف عن سن الدابة. يقال:
قوله تعالى: ﴿يقول الإنسان يومئذ أين المفر﴾] القيامة:10 [أي المهرب، من: فر الرجل يفر، وهو في الآية الكريمة يحتمل أن يراد به مكان الفرار وزمانه ونفس القرار، نحو المقتل والمضرب. والأصل: مفرر، وإنما أدغم.
4 میں سے آیات 1–4
اور تم ان کو خیال کرو کہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں۔ اور ہم ان کو دائیں اور بائیں کروٹ بدلاتے تھے۔ اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اگر تم ان کو جھانک کر دیکھتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور ان سے دہشت میں آجاتے
سورہ کہف، آیت 18:18اور جب اُن میں سے ایک جماعت کہتی تھی کہ اے اہل مدینہ (یہاں) تمہارے ٹھہرنے کا مقام نہیں تو لوٹ چلو۔ اور ایک گروہ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگنے اور کہنے لگا کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے۔ وہ تو صرف بھاگنا چاہتے تھے
سورہ احزاب، آیت 33:13کہہ دو کہ اگر تم مرنے یا مارے سے بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہیں دے گا اور اس وقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے
سورہ احزاب، آیت 33:16لیکن میرے بلانے سے وہ اور زیادہ گزیر کرتے رہے
سورہ نوح، آیت 71:6