مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل لن ينفعكم الفرار ان فررتم من الموت او القتل واذا لا تمتعون الا قليلا

کہہ دو کہ اگر تم مرنے یا مارے سے بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہیں دے گا اور اس وقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 16
  • پارہ 21
  • صفحہ 420

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کی قسمت میں موت ہے وہ کہیں بھاگ کر جان نہیں بچا سکتا۔ قضائے الہٰی ہر جگہ پہنچ کر رہے گی اور اگر ابھی موت مقدر نہیں تو میدان سے بھاگنا بے سود ہے۔ کیا میدان جنگ میں سب مارے جاتے ہیں اور فرض کرو بھاگنے سے بچاؤ ہی ہو گیا تو کے دن؟ آخر موت آنی ہے اب نہیں چند روز کے بعد آئے گی اور نہ معلوم کس سختی اور ذلت سے آئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلکہہ دیجیےqul
  2. لَّنہرگز نہیںlan
  3. يَنفَعَكُمُفائدہ دے گا تم کوyanfaʿakumu
  4. ٱلْفِرَارُبھاگناl-firāru
  5. إِناگرin
  6. فَرَرْتُمبھاگے تمfarartum
  7. مِّنَسےmina
  8. ٱلْمَوْتِموتl-mawti
  9. أَوِیاawi
  10. ٱلْقَتْلِقتل سےl-qatli
  11. وَإِذًۭااور تبwa-idhan
  12. لَّانہlā
  13. تُمَتَّعُونَتم فائدہ دیئے جاؤ گےtumattaʿūna
  14. إِلَّامگرillā
  15. قَلِيلًۭابہت تھوڑاqalīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں