مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كَذّاب

قرآن میں كذاب

معنی: سخت جھوٹا

كذاب قرآن کی 4 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
4
مادّہ
ك ذ ب

كَذّاب

اسم · 5 بار

معنی: سخت جھوٹا · دوسرے تراجم: بہت جھوٹا, جھوٹا۔ جھٹلانے والا, جھوٹا ہے

قرآن میں صورتیں

  • كَذَّابٌ ×4
  • ٱلْكَذَّابُ ×1

كِذّاب

اسم · 2 بار

معنی: جھٹلانا · دوسرے تراجم: کوئی جھوٹی بات

قرآن میں صورتیں

  • كِذَّابًا ×1
  • كِذَّٰبًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قد تقدم القول في الكذب مع الصدق ، وأنه يقال في المقال والفعال، قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والله يشهد إن المنافقين لكاذبون﴾ [المنافقون: 1] أي لكاذبون في شهادتهم وقيل: كذبهم في اعتقادهم. وتقدم القول في الصاد أن الكذب غير الصدق.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك ذ ب پر مکمل اندراجات

كذاب والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا

    سورہ ص، آیت 38:4
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو انہوں نے کہا کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا

    سورہ مومن، آیت 40:24
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک مومن شخص جو اپنے ایمان کو پوشیدہ رکھتا تھا کہنے لگا کیا تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے کہ میرا پروردگار خدا ہے اور وہ تمہارے پروردگار (کی طرف) سے نشانیاں بھی لے کر آیا ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہوگا تو اس کے جھوٹ کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور اگر سچا ہوگا تو کوئی سا عذاب جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر واقع ہو کر رہے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو بےلحاظ جھوٹا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:28
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے

    سورہ قمر، آیت 54:25
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے

    سورہ قمر، آیت 54:26
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے

    سورہ نبا، آیت 78:28
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

    سورہ نبا، آیت 78:35