مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كِسْوَت

قرآن میں كسوت

معنی: اور لباس ان کا

كسوت قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
2
آیات
2
سورتیں
2
مادّہ
ك س و

كِسْوَت

اسم · 2 بار

معنی: اور لباس ان کا · دوسرے تراجم: کپڑ پہنانا ان کو

قرآن میں صورتیں

  • وَكِسْوَتُهُنَّ ×1
  • كِسْوَتُهُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الكساء والكسوة: اللباس. قال تعالى: أو كسوتهم أو تحرير رقبة [المائدة/ 89] ، وقد كسوته واكتسى. قال: وارزقوهم فيها واكسوهم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الكاف والسين والحرف المعتل...... أما ما ليس بمهموز فمنه الكسوة والكساء معروف. قال الشاعر:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ك س و پر مکمل اندراجات

كسوت والی آیات

2 میں سے آیات 1–2

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں یہ (حکم) اس شخص کے لئے ہے جو پوری مدت تک دودھ پلوانا چاہے۔ اور دودھ پلانے والی ماؤں کا کھانا اور کپڑا دستور کے مطابق باپ کے ذمے ہوگا۔ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی (تو یاد رکھو کہ) نہ تو ماں کو اس کے بچے کے سبب نقصان پہنچایا جائے اور نہ باپ کو اس کی اولاد کی وجہ سے نقصان پہنچایا جائے اور اسی طرح (نان نفقہ) بچے کے وارث کے ذمے ہے۔ اور اگر دونوں (یعنی ماں باپ) آپس کی رضامندی اور صلاح سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں۔ اور اگر تم اپنی اولاد کو دودھ پلوانا چاہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ تم دودھ پلانے والیوں کو دستور کے مطابق ان کا حق جو تم نے دینا کیا تھا دے دو اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:233
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:89