كَسَوْ
فعل · 3 بارمعنی: ہم پہناتے ہیں · دوسرے تراجم: اور پہناؤ ان کو۔ کپڑا دو ان کو, پھر پہنچایا ہم نے۔ ڈھانکا ہم نے
قرآن میں صورتیں
- نَكْسُوهَا ×1
- وَٱكْسُوهُمْ ×1
- فَكَسَوْنَا ×1
كَسَوْ
معنی: ہم پہناتے ہیں
كسو قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ہم پہناتے ہیں · دوسرے تراجم: اور پہناؤ ان کو۔ کپڑا دو ان کو, پھر پہنچایا ہم نے۔ ڈھانکا ہم نے
الكساء والكسوة: اللباس. قال تعالى: أو كسوتهم أو تحرير رقبة [المائدة/ 89] ، وقد كسوته واكتسى. قال: وارزقوهم فيها واكسوهم
الكاف والسين والحرف المعتل...... أما ما ليس بمهموز فمنه الكسوة والكساء معروف. قال الشاعر:
3 میں سے آیات 1–3
یا اسی طرح اس شخص کو (نہیں دیکھا) جسے ایک گاؤں میں جو اپنی چھتوں پر گرا پڑا تھا اتفاق گزر ہوا۔ تو اس نے کہا کہ خدا اس (کے باشندوں) کو مرنے کے بعد کیونکر زندہ کرے گا۔ تو خدا نے اس کی روح قبض کرلی (اور) سو برس تک (اس کو مردہ رکھا) پھر اس کو جلا اٹھایا اور پوچھا تم کتنا عرصہ (مرے) رہے ہو اس نے جواب دیا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ خدا نے فرمایا (نہیں) بلکہ سو برس (مرے) رہے ہو۔ اور اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھو کہ (اتنی مدت میں مطلق) سڑی بسی نہیں اور اپنے گدھے کو بھی دیکھو (جو مرا پڑا ہے) غرض (ان باتوں سے) یہ ہے کہ ہم تم کو لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) نشانی بنائیں اور (ہاں گدھے) کی ہڈیوں کو دیکھو کہ ہم ان کو کیونکر جوڑے دیتے اور ان پر (کس طرح) گوشت پوست چڑھا دیتے ہیں۔ جب یہ واقعات اس کے مشاہدے میں آئے تو بول اٹھا کہ میں یقین کرتا ہوں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:259اور بےعقلوں کو ان کا مال جسے خدا نے تم لوگوں کے لئے سبب معیشت بنایا ہے مت دو (ہاں) اس میں سے ان کو کھلاتے اور پہناتے رہے اور ان سے معقول باتیں کہتے رہو
سورہ نساء، آیت 4:5پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے
سورہ مومنون، آیت 23:14