مواد پر جائیں
Quran Maqasid

لَمَسُ

قرآن میں لمس

معنی: چھوؤ تم

لمس قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
ل م س

لَمَسُ

فعل · 4 بار

معنی: چھوؤ تم · دوسرے تراجم: چھوا تم نے, پھر وہ چھولیتے ہیں اس کو, چھوا ہم نے ۔ محسوس کیا ہم نے

قرآن میں صورتیں

  • لَٰمَسْتُمُ ×2
  • فَلَمَسُوهُ ×1
  • لَمَسْنَا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

اللمس: إدراك بظاهر البشرة، كالمس، ويعبر به عن الطلب، كقول الشاعر:413-وألمسه فلا أجده

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أو لامستم النساء﴾ [النساء: 43] كناية عن جماعهن، وقرئ "لمستم" فقيل بمعنى. وقيل: المفاعلة محققة لأن من لمسك فقد لمسته.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ل م س پر مکمل اندراجات

لمس والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو جب تک (ان الفاظ کو) جو منہ سے کہو سمجھنے (نہ) لگو نماز کے پاس نہ جاؤ اور جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے پاس نہ جاؤ) جب تک کہ غسل (نہ) کرلو ہاں اگر بحالت سفر رستے چلے جارہے ہو اور پانی نہ ملنے کے سبب غسل نہ کرسکو تو تیمم کرکے نماز پڑھ لو) اور اگر تم بیمار ہو سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی لو اور منہ اور ہاتھوں پر مسح (کرکے تیمم) کرلو بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:43
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو تم منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو اور سر کا مسح کر لیا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو لیا کرو) اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو اور اگر بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے بیت الخلا سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ مل سکے تو پاک مٹی لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح (یعنی تیمم) کر لو۔ خدا تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:6
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم تم پر کاغذوں پر لکھی ہوئی کتاب نازل کرتے اور یہ اسے اپنے ہاتھوں سے بھی ٹٹول لیتے تو جو کافر ہیں وہ یہی کہہ دیتے کہ یہ تو (صاف اور) صریح جادو ہے

    سورہ انعام، آیت 6:7
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے سے بھرا پایا

    سورہ جن، آیت 72:8