مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَسْكَنَة

قرآن میں مسكنة

معنی: اور مسکنت

مسكنة قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
2
آیات
2
سورتیں
2
مادّہ
س ك ن

مَسْكَنَة

اسم · 2 بار

معنی: اور مسکنت · دوسرے تراجم: محتاجی

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلْمَسْكَنَةُ ×1
  • ٱلْمَسْكَنَةُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السكون: ثبوت الشيء بعد تحرك، ويستعمل في الاستيطان نحو: سكن فلان مكان كذا، أي:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿لتسكنوا فيه﴾ [يونس: 67] أي تستريحون من التعب، لأن السكون ضد الحركة. والحركة: مظنة التعب لأن فيها انتقالات بالأعضاء وأعمالا بالجوارح، والنهار ظرف ذلك. والليل ظرف الراحة بها والسكون؛ فإنه ثبوت الشيء بعد حركة أو ثبوته من غير نظر إلى حركة سابقة، واستعمل في الاستيطان.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ك ن پر مکمل اندراجات

مسكنة والی آیات

2 میں سے آیات 1–2

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم نے کہا کہ موسیٰ! ہم سے ایک (ہی) کھانے پر صبر نہیں ہو سکتا تو اپنے پروردگار سے دعا کیجئے کہ ترکاری اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز (وغیرہ) جو نباتات زمین سے اُگتی ہیں، ہمارے لیے پیدا کر دے۔ انہوں نے کہا کہ بھلا عمدہ چیزیں چھوڑ کر ان کے عوض ناقص چیزیں کیوں چاہتے ہوں۔ (اگر یہی چیزیں مطلوب ہیں) تو کسی شہر میں جا اترو، وہاں جو مانگتے ہو، مل جائے گا۔ اور (آخرکار) ذلت (ورسوائی) اور محتاجی (وبے نوائی) ان سے چمٹا دی گئی اور وہ الله کے غضب میں گرفتار ہو گئے۔ یہ اس لیے کہ وہ الله کی آیتوں سے انکار کرتے تھے اور (اس کے) نبیوں کو ناحق قتل کر دیتے تھے۔ (یعنی) یہ اس لیے کہ نافرمانی کئے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے

    سورہ بقرہ، آیت 2:61
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت (کو دیکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہی ہے بجز اس کے کہ یہ خدا اور (مسلمان) لوگوں کی پناہ میں آ جائیں اور یہ لوگ خدا کے غضب میں گرفتار ہیں اور ناداری ان سے لپٹ رہی ہے یہ اس لیے کہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتےتھے اور (اس کے) پیغمبروں کو ناحق قتل کر دیتے تھے یہ اس لیے کہ یہ نافرمانی کیے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:112