مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَشْرَب

قرآن میں مشرب

معنی: اپنے پنگھٹ کو / اپنی پینے کی جگہ کو

مشرب قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ش ر ب

مَشْرَب

اسم · 3 بار

معنی: اپنے پنگھٹ کو / اپنی پینے کی جگہ کو · دوسرے تراجم: گھاٹ اپنا, اور پینے کی چیزیں ہیں/ مشروبات ہیں

قرآن میں صورتیں

  • مَّشْرَبَهُمْ ×2
  • وَمَشَارِبُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشرب: تناول كل مائع، ماء كان أو غيره. قال تعالى في صفة أهل الجنة: وسقاهم ربهم شرابا طهورا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الشين والراء والباء أصل واحد منقاس مطرد، وهو الشرب المعروف، ثم يحمل عليه ما يقاربه مجازا وتشبيها. تقول: شربت الماء أشربه شربا، وهو المصدر. والشرب الاسم. والشرب: القوم الذين يشربون. والشرب: الحظ من الماء. قال الشاعر في الشرب:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ش ر ب پر مکمل اندراجات

مشرب والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے (خدا سے) پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو۔ (انہوں نے لاٹھی ماری) تو پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، اور تمام لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر (کے پانی پی) لیا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) خدا کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی کھاؤ اور پیو، مگر زمین میں فساد نہ کرتے پھرنا

    سورہ بقرہ، آیت 2:60
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان کو (یعنی بنی اسرائیل کو) الگ الگ کرکے بارہ قبیلے (اور) بڑی بڑی جماعتیں بنا دیا۔ اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دو۔ تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ اور سب لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔ اور ہم نے ان (کے سروں) پر بادل کو سائبان بنائے رکھا اور ان پر من وسلویٰ اتارتے رہے۔ اور (ان سے کہا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم تمہیں دیتے ہیں انہیں کھاؤ۔ اور ان لوگوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ (جو) نقصان کیا اپنا ہی کیا

    سورہ اعراف، آیت 7:160
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان میں ان کے لئے (اور) فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟

    سورہ یٰسین، آیت 36:73