مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ استسقى موسى لقومه فقلنا اضرب بعصاك الحجر فانفجرت منه اثنتا عشرة عينا قد علم كل اناس مشربهم كلوا واشربوا من رزق الله ولا تعثوا في الارض مفسدين

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے (خدا سے) پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو۔ (انہوں نے لاٹھی ماری) تو پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، اور تمام لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر (کے پانی پی) لیا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) خدا کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی کھاؤ اور پیو، مگر زمین میں فساد نہ کرتے پھرنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 60
  • پارہ 1
  • صفحہ 9

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ قصہ بھی اسی جنگل کا ہے پانی نہ ملا تو ایک پتھر پر عصا مارنے سے بارہ چشمے نکلے اور بنی اسرائیل کے قبیلے بھی بارہ ہی تھے کسی قوم میں آدمی زیادہ کسی میں کم ہر قوم کے موافق ایک چشمہ تھا اور وجہ شناخت بھی یہی موافقت تھی۔ یا یہ مقرر کر رکھا تھا کہ پتھر کی فلاں جہت فلاں جانب سے جو چشمہ نکلے گا وہ فلاں قوم کا ہو گا اور جو کوتاہ نظر ان معجزات کا انکار کرتے ہیں ؎ نیستند آدم غلاف آدم اند دیکھو مقناطیس تو لوہے کو اپنی طرف…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَإِذِاور جبwa-idhi
  2. ٱسْتَسْقَىٰپانی مانگاis'tasqā
  3. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  4. لِقَوْمِهِۦاپنی قوم کے لئےliqawmihi
  5. فَقُلْنَاتو کہا ہم نےfaqul'nā
  6. ٱضْرِبماروiḍ'rib
  7. بِّعَصَاكَساتھ اپنے عصا کےbiʿaṣāka
  8. ٱلْحَجَرَ ۖاس پتھر کوl-ḥajara
  9. فَٱنفَجَرَتْتو پھوٹ پڑے / بہہ نکلےfa-infajarat
  10. مِنْهُاس سےmin'hu
  11. ٱثْنَتَادوith'natā
  12. عَشْرَةَدس (بارہ)ʿashrata
  13. عَيْنًۭا ۖچشمےʿaynan
  14. قَدْتحقیقqad
  15. عَلِمَجان لیاʿalima
  16. كُلُّتمامkullu
  17. أُنَاسٍۢلوگوں نے / گروہوں نےunāsin
  18. مَّشْرَبَهُمْ ۖاپنے پنگھٹ کو / اپنی پینے کی جگہ کوmashrabahum
  19. كُلُوا۟کھاؤkulū
  20. وَٱشْرَبُوا۟اور پیوwa-ish'rabū
  21. مِنسےmin
  22. رِّزْقِرزق (رزق سے)riz'qi
  23. ٱللَّهِاللّٰهِl-lahi
  24. وَلَااورنہیںwalā
  25. تَعْثَوْا۟تم فساد کرتے پھروtaʿthaw
  26. فِىمیںfī
  27. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  28. مُفْسِدِينَفسادی بن کرmuf'sidīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں