مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَفاتِح

قرآن میں مفاتح

معنی: کنجیاں ہیں

مفاتح قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
ف ت ح

مَفاتِح

اسم · 3 بار

معنی: کنجیاں ہیں · دوسرے تراجم: اس کی کنجیوں کے, اس کی کنجیاں

قرآن میں صورتیں

  • مَّفَاتِحَهُۥٓ ×2
  • مَفَاتِحُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفتح: إزالة الإغلاق والإشكال، وذلك ضربان:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ثم يفتح بيننا بالحق وهو الفتاح العليم﴾ [سبأ: 26] أي يحكم ويقضي، وعن ابن عباس: "ما كنت أدري ما معنى الفتاح حتى اختصم إلي أعرابيان فقال أحدهما: افتح بيننا" وهي الفتاحة: أي الحكومة؛ وعليه قول الشاعر: [من الوافر]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ت ح پر مکمل اندراجات

مفاتح والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور اسے جنگلوں اور دریاؤں کی سب چیزوں کا علم ہے۔ اور کوئی پتہ نہیں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے

    سورہ انعام، آیت 6:59
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔ اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو

    سورہ نور، آیت 24:61
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا اور ان پر تعدّی کرتا تھا۔ اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیئے تھے کہ اُن کی کنجیاں ایک طاقتور جماعت کو اُٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا کہ اترائیے مت۔ کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا

    سورہ قصص، آیت 28:76