مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 76

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان قارون كان من قوم موسى فبغى عليهم واتيناه من الكنوز ما ان مفاتحه لتنوء بالعصبة اولي القوة اذ قال له قومه لا تفرح ان الله لا يحب الفرحين

قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا اور ان پر تعدّی کرتا تھا۔ اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیئے تھے کہ اُن کی کنجیاں ایک طاقتور جماعت کو اُٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا کہ اترائیے مت۔ کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 76
  • پارہ 20
  • صفحہ 394

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

رکوع سابق کے آغاز میں دنیا کی بے ثباتی اور حقارت آخرت کے مقابلہ میں بیان کی گئ تھی۔ بعدہٗ ذکر آخرت کی مناسبت سے کچھ احوال عالم آخرت کے بیان ہوئے ۔ رکوع حاضر میں پھر اصل مضمون کی طرف عود کیا گیا ہے اور اسی دعوے کے استشہاد میں قارون کا قصہ سنایا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ قارون حضرت موسٰیٰؑ کا چچا زاد بھائی تھا اور فرعون کی پیشی میں رہتا تھا، جیسا کہ ظالم حکومتوں کا دستور ہے کہ کسی قوم کا خون چوسنے کے لئے انہی میں سے بعض…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِنَّبیشکinna
  2. قَـٰرُونَقارونqārūna
  3. كَانَتھاkāna
  4. مِنسےmin
  5. قَوْمِقوم (میں سے)qawmi
  6. مُوسَىٰموسیٰ کیmūsā
  7. فَبَغَىٰتو اس نے ظلم کیاfabaghā
  8. عَلَيْهِمْ ۖان پرʿalayhim
  9. وَءَاتَيْنَـٰهُاور عطا کیا ہم نے اس کوwaātaynāhu
  10. مِنَسےmina
  11. ٱلْكُنُوزِخزانوں میں (سے)l-kunūzi
  12. مَآاس قدرmā
  13. إِنَّبیشکinna
  14. مَفَاتِحَهُۥاس کی کنجیاںmafātiḥahu
  15. لَتَنُوٓأُالبتہ اٹھاتی تھیlatanūu
  16. بِٱلْعُصْبَةِبڑی جماعتbil-ʿuṣ'bati
  17. أُو۟لِىوالیulī
  18. ٱلْقُوَّةِقوت (والی)l-quwati
  19. إِذْجبidh
  20. قَالَکہا تھاqāla
  21. لَهُۥاس کوlahu
  22. قَوْمُهُۥاس کی قوم نےqawmuhu
  23. لَانہlā
  24. تَفْرَحْ ۖتم اتراؤtafraḥ
  25. إِنَّبیشکinna
  26. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  27. لَانہیںlā
  28. يُحِبُّپسند کرتاyuḥibbu
  29. ٱلْفَرِحِينَاترانے والوں کوl-fariḥīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں