تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی بدون حجت عقلیہ و نقلیہ کے اللہ کی باتوں میں جھگڑے ڈالتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر زیادتی اور بے باکی کیا ہوگی۔ اسی لئے اللہ اور اسکے ایماندار بندے ان لوگوں سے سخت بیزار ہیں جو سبب ہے انکے انتہائی معلون ہونے کا۔ جو لوگ حق کے سامنے غرور سے گردن نہ جھکائیں اور پیغمبروں کے ارشادات سن کر سر نیچا نہ کریں۔ آخرکار اُنکے دلوں پر اللہ تعالیٰ اسی طرح کی مہر کر دیتا ہے کہ پھر قبول حق اور نفوذ خیر کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں