مواد پر جائیں
Quran Maqasid

وَرَق

قرآن میں ورق

معنی: پتوں میں

ورق قرآن کی 3 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
3
مادّہ
و ر ق

وَرَق

اسم · 2 بار

معنی: پتوں میں

قرآن میں صورتیں

  • وَرَقِ ×2

وَرِق

اسم · 1 بار

معنی: ساتھ اپنے سکے کے/ چاندی کے

قرآن میں صورتیں

  • بِوَرِقِكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

ورق الشجر. جمعه: أوراق، الواحدة:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والراء والقاف: أصلان يدل أحدهما على خير ومال، وأصله ورق الشجر، والآخر على لون من الألوان.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ر ق پر مکمل اندراجات

ورق والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض (مردود نے) دھوکہ دے کر ان کو (معصیت کی طرف) کھینچ ہی لیا جب انہوں نے اس درخت (کے پھل) کو کھا لیا تو ان کی ستر کی چیزیں کھل گئیں اور وہ بہشت کے (درختوں کے) پتے توڑ توڑ کر اپنے اوپر چپکانے لگے اور (ستر چھپانے لگے) تب ان کے پروردگار نے ان کو پکارا کہ کیا میں نے تم کو اس درخت (کے پاس جانے) سے منع نہیں کیا تھا اور جتا نہیں دیا تھا کہ شیطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:22
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے دریافت کریں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ تم (یہاں) کتنی مدت رہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے۔ تو اپنے میں سے کسی کو یہ روپیہ دے کر شہر کو بھیجو وہ دیکھے کہ نفیس کھانا کون سا ہے تو اس میں سے کھانا لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسی کو نہ بتائے

    سورہ کہف، آیت 18:19
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو دونوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا تو ان پر ان کی شرمگاہیں ظاہر ہوگئیں اور وہ اپنے (بدنوں) پر بہشت کے پتّے چپکانے لگے۔ اور آدم نے اپنے پروردگار کے حکم خلاف کیا تو (وہ اپنے مطلوب سے) بےراہ ہو گئے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:121